Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
Actress Humaira Asghar’s body is nine months old - Details by Iqrar ul Hassan Actress Humaira Asghar’s body is nine months old - Details by Iqrar ul Hassan Humaira Asghar's interview with Ahmad Ali Butt two months before her death Humaira Asghar's interview with Ahmad Ali Butt two months before her death Jemima Goldsmith's tweet regarding Imran Khan's sons expected journey to Pakistan Jemima Goldsmith's tweet regarding Imran Khan's sons expected journey to Pakistan Leaked audio of Sheikh Hasina Wajid ordering to kill the protester students Leaked audio of Sheikh Hasina Wajid ordering to kill the protester students Islamabad court orders to block 27 prominent YouTube channels including Imran Riaz, Matiullah Jan over 'anti-state content' Islamabad court orders to block 27 prominent YouTube channels including Imran Riaz, Matiullah Jan over 'anti-state content' Detailed report of Actress Humaira Asghar's Post-mortem revealed Detailed report of Actress Humaira Asghar's Post-mortem revealed

Egypt: 10 Sala Bachi Se Jinsi Ziadti Karne Per Imam Masjid Ko Umar Qaid Ki Saza




مصرمیں دس سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے امام مسجد کوعمر قید کی سزا

مصر کے شہر المنصورہ میں ایک عدالت نے پیر کے روز ایک مسجد کے امام اور دینی مبلغ سلیمان فائد کو عمر قید کی سزا سنا دی۔ سلیمان پر الزام تھا کہ اس نے منشات البدوی گاؤں میں واقع اپنے گھر کے اندر ایک بچی کے ساتھ جنسی فعل کا ارتکاب کیا۔

عدالت نے سلیمان کو پابند کیا ہے کہ وہ بچی کے گھر والوں کو زر تلافی کے طور پر 15 ہزار مصری پاؤنڈ ادا کرے اور ساتھ ہی عدالتی کارروائی کے اخراجات بھی دے۔

اس سے قبل منشات البدوی گاؤں کی ایک 39 سالہ خاتون نے رپورٹ درج کرائی تھی کہ دینی مبلغ سلیمان فائد نے خاتون کی 10 سالہ بیٹی "جنّہ" کو جنسی ہوس کا نشانہ بنایا ہے۔ خاتون کے مطابق قرآن حفظ کرنے کا سبق ختم ہونے پر بقیہ طلبہ کے چلے جانے کے بعد سلیمان بچی کو اپنے گھر لے آتا تھا۔

جنہ کی ماں نے بتایا کہ اس کی بیٹی ملزم سلیمان کے گھر جا کر قرآن کریم حفظ کرنے میں ہچکچاتی تھی۔ کئی مرتبہ جنسی حملے کا نشانہ بننے کے بعد بچی نے سلیمان کے گھر جانے سے انکار کر دیا۔ مزید استفسار پر بچی نے سلیمان کی گھناؤنی حرکت کا اعتراف کر لیا۔ بچی کو خوف تھا کہ اس کے ساتھ پھر سے یہ واقعہ نہ پیش آئے۔

جنہ کی ماں نے بتایا کہ اس کا شوہر کئی برس قبل فوت ہو چکا ہے۔ اس نے سلیمان پر اعتماد کرتے ہوئے اپنی بیٹی کو قرآن حفظ کرنے بھیجا مگر سلیمان نے بچی کی کم سنی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس کی آبرو ریزی کی۔ تحقیقات کے دوران میں سلیمان نے اس جرم کے ارتکاب سے انکار کیا تاہم طبی رپورٹ میں ثبات ہو گیا کہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔



Source



Comments...