Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
Iqrar ul Hassan's tweets on challan of CM Maryam Nawaz's son Iqrar ul Hassan's tweets on challan of CM Maryam Nawaz's son Actress Humaira Asghar’s body is nine months old - Details by Iqrar ul Hassan Actress Humaira Asghar’s body is nine months old - Details by Iqrar ul Hassan Humaira Asghar's interview with Ahmad Ali Butt two months before her death Humaira Asghar's interview with Ahmad Ali Butt two months before her death Jemima Goldsmith's tweet regarding Imran Khan's sons expected journey to Pakistan Jemima Goldsmith's tweet regarding Imran Khan's sons expected journey to Pakistan Leaked audio of Sheikh Hasina Wajid ordering to kill the protester students Leaked audio of Sheikh Hasina Wajid ordering to kill the protester students Islamabad court orders to block 27 prominent YouTube channels including Imran Riaz, Matiullah Jan over 'anti-state content' Islamabad court orders to block 27 prominent YouTube channels including Imran Riaz, Matiullah Jan over 'anti-state content'

Khatoon Cashier Ko Hypnotize Kar Ke Lootnay Wala Giraftar

Posted By: Bilal Ahmad Qamar, November 20, 2021 | 01:40:16

Khatoon Cashier Ko Hypnotize Kar Ke Lootnay Wala Giraftar




بینک کیشیئر کو ہپناٹائز کر کے لاکھوں روپے لے جانے والا پکڑا گیا

کراچی: نیو کراچی میں بینک کیشیئر کو ہپناٹائز کر کے نقدی لے جانے والے نوسرباز کو عملے نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے بینک مینجر کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ بینک مینجر نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ نیو کراچی مسلم ٹاؤن سیکٹر الیون ایچ میں واقع نجی بینک میں بحیثیت آپریشنل مینجر ہوں، دوران ڈیوٹی کیشیئر عمر خان نے بتایا کہ ایک شخص کاؤنٹر نمبر 5 کی خاتون کیشیئر طلعت اسمٰعیل سے 5 ہزار کے نوٹ کی گڈی سے نوٹ نکال کر چلا گیا جس پر انہوں نے عمر خان کے ہمراہ باہر جا کر مذکورہ شخص کو پکڑا اور بینک میں لاکر خاتون کیشئر سے معلومات حاصل کی۔

بینک مینجر کے مطابق انہوں ںے بتایا کہ ایک شخص آیا اور اس نے 50 روپے کے نوٹ کی گڈی دیکر 5 ہزار روپے کا نوٹ مانگا جس پر اسے میں نوٹ دے رہی تھی تو اس نے مجھے ہپناٹائز کر کے اس گڈی میں سے 5 ہزار روپے کے 28 نوٹ نکال لیے جس کی مالیت ایک لاکھ 40 ہزار روپے بنتی، جس پر اس نے دیگر اسٹاف کو آگاہ کیا۔ بعدازاں سی سی ٹی وی فوٹیج کو بھی چیک کیا گیا اور بینک کے دیگر اعلیٰ افسران کو بھی واقعے سے آگاہ کیا۔

بینک مینجر نے نوسرباز ولید علی کو پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 998 سال 2021 بجرم دفعہ 380 اور 420 کے تحت درج کرلیا۔ پولیس کے مطابق مذکورہ واقعہ چند روز قبل 17 نومبر کو پیش آیا تھا جبکہ نوسرباز ولید رقم قبضے میں لیکر بینک سے فرار ہونے کے دوران قریب ہی نالے میں گر گیا تھا جسے موقع پر موجود شہریوں اور بینک کے عملے نے باہر نکالا تھا۔



Source: Express



Comments...