Did Hasan Ali break Shoaib Akhtar's record of fastest ball while bowling against Bangladesh?

حسن علی کا ’عالمی ریکارڈ‘ موضوع بحث بن گیا
پاکستانی بولر حسن علی نے بنگلادیش کے خلاف اس رفتار سے گیند کروائی کہ وہ سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئی اور اسے ’عالمی ریکارڈ‘ قرار دے دیا گیا۔
بنگلادیش کے خلاف سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں حسن علی نے اپنے پہلے ہی اوور میں جو گیند کروائی اسے اسپیڈ گن نے 219.0 کلومیٹر فی گھنٹہ قرار دیا جو بین الاقوامی کرکٹ میں پھینکی گئی 161.3 سے 57.7 کلومیٹر فی گھنٹہ زیادہ ہے۔
اس کے علاوہ میٹر کے مطابق یہ گیند 136.1 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے پھینکی گئی جو 100.23 میل فی گھنٹہ سے 35.87 میل فی گھنٹہ زیادہ ہے۔
دراصل حسن علی کی یہ گیند اس رفتار سے نہیں پھینکی گئی بلکہ گیند کی اسپیڈ کا مشاہدہ کرنے والی ’اسپیڈ گن‘ نے رفتار دکھاتے ہوئے غلطی کردی۔
سوشل میڈیا کی جانب سے بھی حسن علی کی اس گیند پر دلچسپ میمز شیئر کرنے کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوگیا۔
ٹیسٹ کرکٹر جنید خان نے میچ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے تحریر کیا کہ حسن علی کو دنیا کا تیز ترین بولر بننے پر مبارکباد دیتا ہوں۔
Source
New revelations regarding attack on Iran
Russia warns Iran to end hostilities in ‘CATASTROPHICALLY TENSE’ situation
Indian actress Harshal Kalia dies in road accident
Donald Trump reveals what "Present" Iran gave him as goodwill gesture
Iran claims shooting down US F-18, Russian media releases the video
Sirens, panic across Bahrain, Saudi Arabia and Kuwait as Iranian strikes continue










