Tiktok video of allegedly kidnapped girl in Rickshaw appeared

کراچی: مبینہ اغواء ہوئی لڑکی کی رکشہ میں ٹک ٹاک
کراچی میں ابوالحسن اصفہانی روڈ سے 16 سالہ لڑکی مبینہ طور پر اغواء ہو گئی، لڑکی کی والدہ کا کہنا ہے کہ اس کی بیٹی کی ٹک ٹاکر دوست کے ساتھ رکشے میں ویڈیو ٹک ٹاک پر اپلوڈ ہوئی تھی۔
لڑکی کی والدہ کا کہنا ہے کہ وہ ٹک ٹاکر لڑکی کبھی کہتی ہے کہ لڑکی اس کے ساتھ ہے اور کبھی کہتی ہے کہ اس کے ساتھ نہیں ہے، جبکہ پولیس تعاون نہیں کر رہی۔
مبینہ اغواء ہونے والی 16 سالہ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں سچل تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
مغویہ کی والدہ نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 2 روز قبل ان کی بیٹی خالہ کے گھر گئی اور پھر وہاں سے کام سے گھر سے باہر گئی جہاں سے وہ ابوالحسن اصفہانی روڈ سے غائب ہو گئی۔
ان کا کہنا ہے کہ ہم نے لڑکی کو بہت ڈھونڈا مگر وہ نہیں ملی، کچھ گھنٹوں بعد لڑکی کی دوست سائرہ نے ٹک ٹاک پر لڑکی کے ساتھ رکشے میں کہیں جاتے ہوئے بنائی گئی ویڈیو اپلوڈ کی، ہم نے سارہ سے رابطہ کیا تو پہلے اس نے کہا کہ لڑکی اس کے پاس آئی تھی، پھر کہیں چلی گئی، کبھی کہتی ہے کہ وہ اس کے پاس ہے۔
مغوی لڑکی کی والدہ کا مزید کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرانے کے بعد تفتیش کرنے والے اہلکار ہمارا ساتھ نہیں دے رہے، گزشتہ روز پورا دن تھانے میں بیٹھ کر واپس آ گئے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہمیں کہا گیا کہ دریا خان کیس کے تفتیشی افسر ہیں لیکن وہ ہم سے نہیں ملے۔
دوسری جانب تفتیشی افسر دریا خان نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ انہیں ابھی تک یہ کیس نہیں ملا۔
Source
Karachi: Video of clash between lifter driver and car owner goes viral
Indian Deputy chief minister of Maharashtra state dies along with five in plane crash
Sohail Afridi gives 24 hour deadline, Iran gets new support - Details by Mansoor Ali Khan
Lahore: Bhati Gate incident, CCTV footage of woman heading towards manhole
Karachi: Online order delivers flour sack instead of clothes, Citizen reaches court for justice
Alex Honnold BEST MOMENTS Free Soloing Taipei 101 (Taiwan's tallest skyscraper)












