Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
Judge scolds Rao Abdul Raheem (head of blasphemy business gang) during live case hearing Judge scolds Rao Abdul Raheem (head of blasphemy business gang) during live case hearing Iqrar ul Hassan's tweets on challan of CM Maryam Nawaz's son Iqrar ul Hassan's tweets on challan of CM Maryam Nawaz's son Shocking footage shows how quickly the Texas flood waters rose over 20 feet in no time Shocking footage shows how quickly the Texas flood waters rose over 20 feet in no time Islamabad court orders to block 27 prominent YouTube channels including Imran Riaz, Matiullah Jan over 'anti-state content' Islamabad court orders to block 27 prominent YouTube channels including Imran Riaz, Matiullah Jan over 'anti-state content' Viral Video: Police rescued tourists trapped in waterfall in Nagarparkar Viral Video: Police rescued tourists trapped in waterfall in Nagarparkar CM Punjab Maryam Nawaz appreciates traffic police team for issuing challan to Junaid Safdar CM Punjab Maryam Nawaz appreciates traffic police team for issuing challan to Junaid Safdar

Taliban foreign minister begged America to have mercy on them and release their frozen funds




عالمی برادری رحم اور ہمدردی کی بنیاد پر فنڈ جاری کرے، طالبان حکومت

کابل(این این آئی) طالبان حکومت نے عالمی قوتوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاکھوں افغان شہریوں کو رحم اور ہمدردی کی بنیاد پر اشد مدد کی ضرورت ہے، غیر مستحکم افغانستان یا کمزور حکومت کسی کے مفاد میں نہیں۔عالمی میڈیا کے مطابق طالبان حکومت کے وزیر خارجہ امیر اللہ متقی نے کہا کہ لڑکیوں اور خواتین کے لیے تعلیم اور ملازمتوں کے لیے اصولی طور پر پْرعزم ہیں تاہم اس میں درپیش سب سے بڑی رکاوٹ فنڈز کا منجمد ہونا ہے۔افغان وزیر خارجہ امیر اللہ خان متقی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو انٹرویو میں امریکا اور دیگر ممالک پرافغانستان کے 10 بلین ڈالر سے زائد منجمد فنڈز کو جاری کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فنڈز کی بحالی کے بغیر ہم کیسے دنیا کو اپنا کام دکھا سکیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں وزیر خارجہ امیر اللہ متقی نے کہا کہ طالبان حکومت کا امریکا سے کوئی جھگڑا نہیں ہے ہم تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔ غیر مستحکم افغانستان یا کمزور افغان حکومت کا ہونا کسی کے مفاد میں نہیں۔وزیر خارجہ نے لڑکیوں کی تعلیم اور خواتین کی ملازمتوں پرعائد پابندیوں پر عالمی قوتوں کے غم و غصے کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے کئی حصوں میں ساتویں اور بارہویں جماعت کی طالبات کو اسکول جانے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔امیر اللہ متقی نے تسلیم کیا کہ تاحال بہت سی خواتین سرکاری ملازمین کو گھر میں رہنے کو کہا گیا ہے تاہم اس کی وجہ ہماری سخت گیر پالیسی نہیں بلکہ اسکولوں اور کام کی جگہوں پر صنفی بنیادوں پر شریعت کے تحت علیحدہ انتظامات کا نہ ہونا ہے۔

اس موقع پر امیر اللہ متقی نے بتایا کہ طالبان کی نئی حکومت کے تحت، ملک کے 34 صوبوں میں سے 10 میں سے 12 ویں جماعت تک لڑکیاں اسکول جا رہی ہیں۔ پرائیویٹ اسکولوں اور جامعات بغیر کسی رکاوٹ کے کام کر رہی ہیں اور 100 فیصد خواتین جو پہلے صحت کے شعبے میں کام پر واپس آ گئی ہیں۔افغان وزیر خارجہ امیر اللہ متقی نے کہا کہ طالبان حکومت میں سابق ادوار کی نسبت کافی تبدیلیاں آئی ہیں، طرز حکمرانی میں بہتری ہے اور مزید بھی آئے گی جس کے لیے تجاویز کو بھی خوش آمدید کہیں گے۔



Source



Comments...