NAB closed 21 years old case against Nawaz Sharif

نواز شریف کیخلاف ایل ڈی اے پلاٹوں کی الاٹمنٹ سے متعلق 21 سالہ پرانی انکوائری بند
لاہور (نمائندہ جنگ) نیب لاہور نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کیخلاف ایل ڈی اے پلاٹوں کی الاٹمنٹ سے متعلق 21سالہ پرانی انویسٹی گیشن بند کر دی۔
سابق ڈی جی نیب سلیم شہزاد نے حتمی منظوری کے لیے فائل چیئرمین نیب کو بھجوا رکھی ہے۔
نیب ذرائع کے مطابق کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم نے انکوائری رپورٹ میں انوسٹی گیشن بند کرنے کی سفارش کی تھی۔ ریجنل بورڈ میٹنگ میں پراسکیوشن ونگ نے بھی انوسٹی گیشن بند کرنے کی سفارش پر عملدرآمد کرنے کی تجویز دی۔
نواز شریف کیخلاف 3 اپریل 2000 کو شکایت موصول ہوئی۔ سابق وزیراعظم سمیت 13 افراد کیخلاف غیر قانونی الاٹمنٹ کے خلاف انکوائری شروع کی۔
اس کیس میں میاں محمد نواز شریف چوہدری عبدالرحمٰن، فریدالدین احمد، سید علی کاظم، محمد اشفاق، احسان الحق، سید حسنات احمد، کرنل (ر) غضنفرعلی خان، محمد خان، محمد جاوید، محمد سرور، رکن الدین، ناظم علی شاہ اور خالد اختر وغیرہ شامل تھے۔
Source
Breaking News: 10 killed, several injured in car explosion near Red Fort in India's Delhi
FIA offloads five passengers from Karachi airport
Emotional Scenes! Javed Chaudhry says goodbye to Express News after 18 years
Australia: Terrible explosion at the airport, passenger burned after mobile power bank explodes
Frontline Pakistan: Hamid Mir's exclusive podcast with Farzana Ali
Senate Session: Chairman Senate advises Sherry Rehman to stay calm










