Some people enterd my house and threatened me - Qazi Faez Isa's wife pens letter to Sindh and Federal Govt

میرے گھر میں داخل ہوکر کچھ افراد نے ہراساں کیا، دھمکیاں دیں، جسٹس فائز عیسیٰ کی اہلیہ کا وفاق اور سندھ حکومت کو خط
کراچی (نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ نے وفاق اور سندھ کی صوبائی حکومت کو خط لکھا ہے جس میں شکایت کی ہے کہ وہ 29 دسمبر کو کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اپنی بیٹی کے ہمراہ اپنے مکان میں رنگ و روغن کی نگرانی کررہی تھیں کہ دو افراد گھر میں داخل ہوئے اور انہیں ہراساں کیا اور دھمکیاں دیں۔
ان سے ذاتی معلومات طلب کیں، اس کے بعد پھر 2 افراد آئے ان کا انداز بھی ایسا ہی تھا، اسی طرح پھر 2 افراد آئے انہوں نے بھی ہراساں کیا اور دھمکیاں دیں۔
ان تمام افراد کا دعوی تھا کہ ان کا تعلق حکومتی اداروں سے ہے، انہوں نے تین صفحات پر مبنی اپنے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ اس کی انکوائری کی جانی چاہئے۔
Source
Lahore: Bhati Gate incident, CCTV footage of woman heading towards manhole
Karachi: Video of clash between lifter driver and car owner goes viral
Indian Deputy chief minister of Maharashtra state dies along with five in plane crash
Alex Honnold BEST MOMENTS Free Soloing Taipei 101 (Taiwan's tallest skyscraper)
Karachi: Online order delivers flour sack instead of clothes, Citizen reaches court for justice
Australia revokes Israeli influencer's visa over anti-Islam statements











