Saboor meri shadi apni kisi dost se karwana chahti thi - Newly married Ali Ansari unfolds

صبور میری شادی اپنی کسی دوست سے کرانا چاہتی تھی: علی انصاری
پاکستانی اداکار علی انصاری نے اہلیہ صبور علی سے متعلق دلچسپ گفتگو کی۔
علی انصاری حال ہی میں اپنی بہن مریم انصاری کے ہمراہ نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شریک ہوئے اور دوران شو اہلیہ صبور علی کے حوالے سے گفتگو کی۔
علی انصاری نے کہا کہ میں نے صبور کے ساتھ ایک پراجیکٹ میں کام کیا تھا لیکن ہم نے شادی کے حوالے کبھی ایسا نہیں سوچا تھا اور صبور اس دوران مجھے اپنی دوست کے ساتھ سیٹ کرنے کی کوشش کرتی تھی، مجھ سے کہا کرتی تھی کہ میں اس کی دوست کے ساتھ سین آن کرلوں۔
اداکار نے کہا کہ صبور مجھے اپنی کئی دوستوں کو مینشن کرکے کہتی کہ میں ان سے شادی کرلوں تاہم اداکار نے اپنی گفتگو میں ان دوستوں کا نام لینے سے گریز کیا۔
اس دوران مریم نے بھی دلچسپ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب صبور ایسا کہتی تھی تو اس کے فوراً بعد ہی اس دوست کی شادی ہوجاتی تھی۔
Source
Lahore: Bhati Gate incident, CCTV footage of woman heading towards manhole
Karachi: Video of clash between lifter driver and car owner goes viral
Indian Deputy chief minister of Maharashtra state dies along with five in plane crash
Alex Honnold BEST MOMENTS Free Soloing Taipei 101 (Taiwan's tallest skyscraper)
Australia revokes Israeli influencer's visa over anti-Islam statements
New crisis in Afghanistan: Counterfeit drugs causing deaths











