Usman Mirza Case: Court issued non-bailable arrest warrant against victim couple

عثمان مرزا کیس میں نیا موڑ، متاثرہ لڑکے اور لڑکی کے وارنٹ جاری
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے عثمان مرزا کیس میں گواہی سے منحرف ہونے والے متاثرہ لڑکے اور لڑکی کی طلبی کے باوجود عدم پیشی پر ان کیخلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عدالت نے ایس ایس پی آپریشن کو ہدایت کی کہ دونوں کو کل عدالت میں پیش کیا جائے جبکہ دوسری جانب شریک ملزم عمر بلال نے کیس سے بریت کی درخواست دائر کردی ہے۔
عثمان مرزا کیس کی سماعت ایڈیشل سیشن جج عطا ربانی نے کی۔ سماعت کے دوران ملزمان عثمان مرزا، فرحان، حافظ عطا الرحمن، ادارس قیوم، محب خان، ریحان اور عمر بلال کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ پراسکیوٹر رانا حسن عباس اور متاثرہ لڑکا اور لڑکی کے وکیل ارباب عباسی عدالت میں پیش ہوئے۔
متاثرہ لڑکا اور لڑکی کے وکیل نے جج کے ساتھ مکالمے میں کہا کہ مجھے ایسا لگتا ہے آپ مجھ سے پرسنل ہو رہے ہیں، میں نے غلطی کی وکالت نامہ دے کر اگر آپ کہتے ہیں وکالت نامہ واپس لے لیتا ہوں،میرا لڑکا اور لڑکی سے رابطہ ہوا وہ شہر سے باہر ہیں،استدعا ہے کہ تاریخ دے دیں آئندہ سماعت پر پیش کر دونگا۔
جج نے کہا کہ میں تو وارنٹ گرفتاری جاری کرونگا ایس ایس پی کو لکھونگا لڑکا لڑکی کو پیش کریں۔ دوسری جانب شریک ملزم عمر بلال کے وکیل نے بریت کی درخواست دائر کر دی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ دوران ٹرائل ثابت ہو گیا کہ بھتہ کی رقم مانگنے کا معاملہ پولیس کی طرف سے پلانٹ کیا گیا، متاثرہ لڑکا اور لڑکی بھی اپنے بیان سے منحرف ہو گئے لہٰذا کیس سے بری کیا جائے۔
Source
FIA offloads five passengers from Karachi airport
Emotional Scenes! Javed Chaudhry says goodbye to Express News after 18 years
‘Long Live Pakistan’ slogans creates stir in India, video goes viral
Frontline Pakistan: Hamid Mir's exclusive podcast with Farzana Ali
Australia: Terrible explosion at the airport, passenger burned after mobile power bank explodes
Bollywood couple Vicky Kaushal & Katrina Kaif blessed with baby boy











