Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
Iqrar ul Hassan's tweets on challan of CM Maryam Nawaz's son Iqrar ul Hassan's tweets on challan of CM Maryam Nawaz's son Judge scolds Rao Abdul Raheem (head of blasphemy business gang) during live case hearing Judge scolds Rao Abdul Raheem (head of blasphemy business gang) during live case hearing Exclusive: Drone footage shows extent of deadly Texas flooding Exclusive: Drone footage shows extent of deadly Texas flooding Shocking footage shows how quickly the Texas flood waters rose over 20 feet in no time Shocking footage shows how quickly the Texas flood waters rose over 20 feet in no time Iran orders millions of Afghan migrants to leave by July 6 or face arrest Iran orders millions of Afghan migrants to leave by July 6 or face arrest Viral Video: Police rescued tourists trapped in waterfall in Nagarparkar Viral Video: Police rescued tourists trapped in waterfall in Nagarparkar

Ertugrul drama's actor Ayberk Pekcan aka Artuk Bey dies after long battle with cancer

Posted By: Bilal Ahmad Qamar, January 25, 2022 | 06:29:24



ارطغرل غازی میں کام کرنے والے 'ارتک بے' کینسر کے باعث انتقال کرگئے





ترکی کی مقبول ڈراما سیریز دیریلیش ارطغرل جسے پی ٹی وی پر ارطغرل غازی کے نام سے نشر کیا جا رہا ہے, میں کام کرنے والے اداکار آئبرک پیکچن کا انتقال ہوگیا ہے جن کو پاکستان میں لوگ ارتک بے کے نام سے بھی جانتے ہیں۔

آئبرک پیکچن کے انتقال کی خبر ارطغرل غازی کے ہدایت کار اور پروڈیوسر مہمت بوزداغ نے سوشل میڈیا سائٹس پر شیئر کی۔

انہوں نے لکھا 'ہمارے پیارے آئبرک پیکچن، جنہوں نے ارطغرل میں اپنی اداکاری سے روح کا اضافہ کا، کا انتقال ہوگیا۔ میں اللہ سے اپنے بھائی کے لیے رحم کی دعا کرتا ہوں اور خاندان اور مداحوں کے لیے صبر کی خواہش کرتا ہوں'۔

آئبرک پیکچن 22 مئی 1970 کو پیدا ہوئے اور 2001 سے وہ اداکار کے طور پر کام کررہے تھے۔

انہوں نے متعدد فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

دیریلیش ارطغرل میں ارکت بے کے کردار سے انہیں عالمی شہرت ملی، وہ اس ڈرامے کے دوسرے سیزن میں پہلی بار آئے تھے اور اس کے بعد 5 ویں سیزن تک اس کا حصہ رہے۔

2010 میں فلم Saç پر انہیں نیشنل اور انٹرنیشنل فلم فیسٹٰولز میں ایوارڈ بھی ملے جبکہ 2012 کی ایک فلم میں انہیں انقرہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ دیا گیا۔

ترک میڈیا کے مطابق اداکار کا انتقال پھیپھڑوں کے کینسر کے باعث ہوا جس کے شکار ہونے کی تصدیق انہوں نے اکتوبر 2021 میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کی تھی۔

گزشتہ ہفتے طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں ان کے آبائی علاقے Mersin کے ایک ہسپتال کے آئی سی یو میں داخل کیا گیا، جہاں 24 جنوری کو ان کا انتقال ہوا۔

خیال رہے کہ آئبرک پیکچن جنوری 2021 میں پاکستان آئے تھے۔

وہ ارطغرل میں بامسی کا کردار ادا کرنے والے اداکار نور الدین سونمیر کے ساتھ پاکستان آئے تھے اور پاک ترک معارف فاؤنڈیشن کی تقریب میں شریک بھی ہوئے۔

دیریلیش ارطغرل کی کہانی 13ویں صدی میں ’سلطنت عثمانیہ‘ کے قیام سے قبل کی ہے جو ’ارطغرل‘ نامی بہادر مسلمان سپہ سالار کے گرد گھومتی ہے، جنہیں ’ارطغرل غازی‘ بھی کہا جاتا ہے۔

ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح 13ویں صدی میں ترک سپہ سالار ارطغرل نے منگولوں، صلیبیوں اور ظالموں کا بہادری سے مقابلہ کیا اور اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا۔



Source





Advertisement





Popular Posts Follow Us on Social Media

Join Whatsapp Channel Follow Us on Twitter Follow Us on Instagram Follow Us on Facebook


Comments...