Has Nora Fatehi deleted her Instagram account? Fans gone shocked over the broken link

کیا نورا فتحی نے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا؟
بھارتی میڈیا میں معروف ڈانسر نورا فتحی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کی خبر زیر گردش ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق نورا فتحی کی انسٹاگرام پر فی الحال ’دستیاب نہیں‘ تحریر ہے، ان کی آخری پوسٹ دبئی میں چھٹیوں کی تھی، وہ اس پوسٹ میں ایک شیر کو کھانا کھلا رہی تھیں۔
بھارتی میڈیا میں اب چہ مگوئیاں جاری ہیں کہ نورا فتحی نے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا یا وہ بعض تکنیکی وجوہات کے باعث شو نہیں ہورہا ہے۔
معروف ڈانسر جو آج کل دبئی میں ہیں، انہوں نے اپنی آخری پوسٹ ’یہ ڈراؤنہ تھا‘ کے کیپشن کے ساتھ ایک ویڈیو بھی شیئر کی تھی، جس میں وہ ایک بھوکے شیر کو کھانا کھلارہی ہیں۔

انہوں نے ساتھ ہی چاہنے والوں کو یہ بھی بتایا کہ خونخوار جانوروں کو کیسے کھلایا جاتا ہے اور وہ خود بھی زندگی میں پہلی بار ایسا کررہی ہیں۔
بھارتی میڈیا نے اس صورتحال میں نورا فتحی کے مداحوں کو اطلاع دی کہ ان کی پسندیدہ اداکارہ نے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ یا ڈی ایکٹیویٹ کردیا ہے۔
اب اگر مداح ان کی انسٹا پوسٹ تک رسائی کی کوشش کریں تو لکھا آتا ہے کہ ’ معذرت، یہ صفحہ اب دستیاب نہیں‘۔
Source
Lahore: Bhati Gate incident, CCTV footage of woman heading towards manhole
Karachi: Video of clash between lifter driver and car owner goes viral
Indian Deputy chief minister of Maharashtra state dies along with five in plane crash
Bhati Gate incident, Uzma Bukhari apologizes for sharing wrong facts, offers resignation to CM Maryam Nawaz
Lahore's Most Expensive Rooftop Acquired at Rs 1 Crore Rent for Basant
Australia revokes Israeli influencer's visa over anti-Islam statements










