China's state media showing all world leaders' meeting with Xi Jingping except Imran Khan
چائنا کا سٹیٹ میڈیا "چائنا گلوبل ٹیلی وژن نیٹ ورک (سی جی ٹی این)" بیجنگ ونٹر اولمپکس میں شرکت کیلئے آنے والے تمام سربراہان مملکت کے وفود کو کوریج دے رہا ہے۔ تمام ممالک کے سربراہان کی چائنا کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی ویڈیوز بھی نشر کررہا ہے۔ مگر حیران کن طور پر پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی چائنا کے صدر شی جن پنگ کے ساتھ ملاقات کی ویڈیو تو کجا تصویری جھلکی تک چائنا کے سٹیٹ میڈیا سی جی ٹی این کے آفیشل یوٹیوب چینل پر موجود نہیں۔ سی جی ٹی این پر دیکھا جاسکتا ہے کہ چائنا کے صدر شی جن پنگ کی روس کے صدر ولادی میر پیوٹن، قازقستان کے صدر توقائف، سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچک، ترکمانستان کے صدر قربان قلی بردی محمدوف، مصر کے صدر عبدالفتح السیسی اور دیگر ممالک کے سربراہان سے ملاقاتوں کی ویڈیوز موجود ہیں۔ ملاحظہ کیجئے
شی جن پنگ کی روس کے صدر کے ساتھ ملاقات
شی جن پنگ کی قازقستان کے صدر کے ساتھ ملاقات
شی جن پنگ کی سربیا کے صدر کے ساتھ ملاقات
شی جن پنگ کی ازبکستان، تاجکستان اور ترکمانستان کے صدور کے ساتھ ملاقات
شی جن پنگ کی ارجنٹائن کے صدر کے ساتھ ملاقات
Lahore: Bhati Gate incident, CCTV footage of woman heading towards manhole
Karachi: Video of clash between lifter driver and car owner goes viral
Indian Deputy chief minister of Maharashtra state dies along with five in plane crash
Bhati Gate incident, Uzma Bukhari apologizes for sharing wrong facts, offers resignation to CM Maryam Nawaz
Lahore's Most Expensive Rooftop Acquired at Rs 1 Crore Rent for Basant
Australia revokes Israeli influencer's visa over anti-Islam statements










