PM Imran Khan ki Chinese President Xi Jinping ke sath mulaqat ka elamia jari
وزیراعظم عمران خان کی چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور چینی صدر شی جنگ پنگ کی ملاقات گریٹ ہال آف پیپلز بیجنگ میں ہوئی۔ سال 2019 میں وزیراعظم کے دورہ چین کے بعد یہ پہلی ملاقات تھی۔
وزیراعظم عمران خان نے چین کے نئے قمری سال پر چینی عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات میں خطے کی صورتحال ، علاقائی سیکورٹی اور بڑھتے پولرائزیشن پر اظہار خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان چین میں شراکت داری خطے کے لئے ضروری ہے۔ چین پاکستان کا ثابت قدم ساتھی اور آئرن برادر ہے۔ وزیراعظم پاکستان نے چینی صدر شی جن پنگ کو جیو اکانومکس اور پاکستان کی پائیدار ترقی سے متعلق آگاہ کیا۔
عمران خان نے کہا کہ پاکستان چین سی پیک منصوبے سے بھرپور استفادہ حاصل کررہا ہے۔ دونوں ممالک امن و استحکام ترقی کیلئے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے چین کے مفاد کے امور پر پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔ عمران خان نے عالمی برادری سے انسانی بحران روکنے کیلئے افغان عوام کی مدد کی اپیل بھی کی۔
Youtube
New revelations regarding attack on Iran
Russia warns Iran to end hostilities in ‘CATASTROPHICALLY TENSE’ situation
Iran has presented six strategic options to end the war - Iranian media reports
Pakistan’s strategic involvement in US–Iran negotiations - Reuters claims
No talks underway with US - Iran's response to Trump's claim
Breaking News: Donald Trump postpones strikes on Iran's power plants for five days, claims negotiations with Iran











