Five soldiers of Pakistan Army martyred in cross-border firing from Afghanistan
پاک افغان بارڈر پر ضلع کرم میں دہشتگردوں کی سرحد پار سے فائرنگ، فائرنگ کے تبادلے میں پانچ جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا۔ پاک فوج کی جانب سے دہشتگردوں کو بھرپور جواب دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشتگردوں کی جانب سے افغان سرزمین کے استعمال کی شدید مذمت کرتا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں کراچی کے لانس نائیک عجب نور، لکی مروت کے سپاہی ضیاء اللہ خان، کرک کے سپاہی ناہید اقبال، بنوں کے سپاہی زبیر اللہ خان اور بہاولنگر کے سپاہی ساجد علی شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشتگردوں کی جانب سے افغان سرزمین کے استعمال کی شدید مذمت کرتا ہے۔ توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت مستقبل میں پاکستان کے خلاف ایسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دے گی۔ پاک فوج دہشتگردی کی لعنت کے خلاف پاکستان کی سرحدوں کے دفاع کیلئے پرعزم ہے۔ بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
Youtube
FIA offloads five passengers from Karachi airport
Emotional Scenes! Javed Chaudhry says goodbye to Express News after 18 years
Faisal Vawda replies to the question regarding Imran Khan release
‘Long Live Pakistan’ slogans creates stir in India, video goes viral
Frontline Pakistan: Hamid Mir's exclusive podcast with Farzana Ali
Bollywood couple Vicky Kaushal & Katrina Kaif blessed with baby boy










