PMLN's important party meeting summoned, Nawaz Sharif will preside over the meeting from London
مسلم لیگ ن کے سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کا ورچوئل اجلاس طلب کرلیا گیا۔ نوازشریف لندن اور شہباز شریف لاہور سے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں ملک کی موجودہ مجموعی صورتحال پر تفصیلی غور ہوگا۔ مریم اورنگزیب کہتی ہیں سیاسی جماعتوں سے رابطوں اور مختلف تجاویز پر اہم مشاورت ہوگی۔ شہباز شریف پیپلز پارٹی قیادت سے ہونے والی ملاقات پر اعتماد میں لیں گے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد سمیت دیگر آئینی قانونی اور سیاسی اقدامات پر فیصلے ہوں گے۔ مہنگائی عوامی مسائل، معاشی تباہی اور بے روزگاری کی صورتحال زیر غور آئے گی۔ منی بجٹ اور سٹیٹ بینک کی نام نہاد خود مختاری کے نام پر معاشی غلامی پر بات ہوگی۔
FIA offloads five passengers from Karachi airport
Emotional Scenes! Javed Chaudhry says goodbye to Express News after 18 years
Faisal Vawda replies to the question regarding Imran Khan release
‘Long Live Pakistan’ slogans creates stir in India, video goes viral
Frontline Pakistan: Hamid Mir's exclusive podcast with Farzana Ali
Bollywood couple Vicky Kaushal & Katrina Kaif blessed with baby boy










