Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
India VS Pakistan: Indian team refused to shake hand with Pakistan team after the match India VS Pakistan: Indian team refused to shake hand with Pakistan team after the match It was a no contest - Ramiz Raja bashes Pakistan's performance against India It was a no contest - Ramiz Raja bashes Pakistan's performance against India Social media star Ahmed Shah’s younger brother Umar passes away Social media star Ahmed Shah’s younger brother Umar passes away What are the reasons behind resurgence of Taliban in Pakistan? What are the reasons behind resurgence of Taliban in Pakistan? Pakistan vs India match: Dubai Police issues warning to cricket fans Pakistan vs India match: Dubai Police issues warning to cricket fans Ali Amin Sahib Aap Foji Shohahda Ke Janazon Mein Kyn Shamil Nhn Huye? Reporter asks CM KPK Ali Amin Sahib Aap Foji Shohahda Ke Janazon Mein Kyn Shamil Nhn Huye? Reporter asks CM KPK

PM Imran Khan addresses troops in Naushki, announces 15% increase in salaries of Rangers and FC


وزیراعظم کا ایف سی اور رینجرز کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کا اعلان

نوشکی میں تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم نے ‏حملہ آوروں سے لڑنے والے سکیورٹی اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم نے کہا: ’میں چین میں تھا جب نوشکی حملے کی اطلاع ملی اور اسی وقت سوچ لیا تھا کہ ملک واپس آتے ساتھ ہی نوشکی جاوں گا، اپنے جوانوں سے ملوں گا اور ان سے کہوں گا کہ پوری قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔‘

فرنٹیئر کور اور پاکستان رینجرز کے افسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا، جو خاص طور پر بلوچستان میں ترقی کی رفتار کو روکنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا: ’صرف میں ہی نہیں پوری قوم ہمارے جوانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔‘

وزیراعظم نے کہا کہ وہ بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کے بارے میں سن کر حیران ہوئے ہیں اور حملہ آوروں کے خلاف لڑنے والے اپنے فوجیوں کے ساتھ کھڑے ہونا چاہتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ افغانستان میں جنگ کے بعد کسی اور فوج کو دہشت گردی کی کارروائیوں کی وجہ سے درپیش بے مثال چیلنجز کا سامنا اس طرح نہیں کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان فوج نے اپنی پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کیا اور پاکستان کو دہشت گردی سے نجات دلانے میں مدد کی۔

وزیراعظم نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ انہیں پوری امید ہے کہ پاکستان دہشت گردی کو شکست دے گا کیونکہ فوج نے لڑ کر ملک اورقوم کو محفوظ رکھا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جس طرح کے سکیورٹی مسائل سے پاکستان کی فوج نمٹتی ہے اس کی مثال بھارت اور دنیا کہیں بھی نہیں ملتی۔

ان کا کہنا تھا کہ جتنے فنڈز تحریک انصاف کی حکومت نے بلوچستان میں لگائے ہیں، اتنے پچھلی حکومتوں نے نہیں لگائے۔ انہوں نے کہا کہ ‏تمام سیکٹرز سے کہتا ہوں کہ وہ ملازمین کی تنخواہیں بڑھائیں اور ان کو احساس ہے کہ تنخواہ دار طبقہ تکلیف میں ہے۔

وزیراعظم کے مطابق دنیا بھر میں مہنگائی عروج پر ہے اور جب بھی معاشی حالات بہتر ہوتے ہیں تو پسماندہ علاقوں میں بہتری لائیں گے۔






Advertisement





Popular Posts Follow Us on Social Media

Join Whatsapp Channel Follow Us on Twitter Follow Us on Instagram Follow Us on Facebook


Comments...