Many of us want to do corruption but we are afraid of Imran Khan - Shahbaz Gill
شہباز گل نے فیصل آباد میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بھی کئی لوگوں کے دل میں مال پانی بنانے کی امنگیں ہوں گی، پر بات ایک ہے ان سب کو پتا ہے کہ اسلام آباد میں ایک شخص بیٹھا ہے، قد اس کا چھ فٹ ہے ، نام اس کا عمران خان ہے، ڈنڈا مارتے ہوئے دیکھتا نہیں کہ ہڈی پہ مارنا ہے کہ پسلی پہ مارنا ہے۔۔
شہباز گل نے مزید کہا کہ کیا آپ کو چوکوں میں مزدور کھڑے بییروزگار نظر آتے ہیں؟ ہم نے دودھ کی نہریں نہیں بہادیں، ہم پانچ سال میں دودھ کی نہریں نہیں بہاسکتے، ہم نے کہا تھا کہ ہمارا بڑا وزیر مشیر، وزیراعظم کرپشن نہیں کرے گا، پہلے نوے دن میں آپ کےسامنے لائیں گے اگر کوئی کرے گا تو، الزام لگانے کو تو لوگوں نے حضرت مریم پر بھی الزام لگادیئے تھے، الزام تو سب پر لگتے ہیں، کوئی اپنے بارے میں سچ نہیں سننا چاہتا اور کوئی دوسرے کو یہاں ایماندار نہیں سمجھتا۔ کیا آج تک ہمارے کسی وزیر مشیر کے خلاف کوئی ڈاکیومنٹڈ سکینڈل آیا؟ اللہ کے فضل سے نہیں آیا۔
Youtube
FIA offloads five passengers from Karachi airport
Emotional Scenes! Javed Chaudhry says goodbye to Express News after 18 years
Faisal Vawda replies to the question regarding Imran Khan release
‘Long Live Pakistan’ slogans creates stir in India, video goes viral
Frontline Pakistan: Hamid Mir's exclusive podcast with Farzana Ali
Bollywood couple Vicky Kaushal & Katrina Kaif blessed with baby boy










