Locals stoned leopard to death in Azad Kashmir
خوراک کی تلاش میں آبادی کا رخ کرنے والا تیندوا ہلاک کردیا گیا۔ آزاد کشمیر ضلع جہلم کے علاقے ہٹیاں بالہ میں تیندوے نے دو افراد کو زخمی کیا۔ تفصیلات کے مطابق تیندوا خوراک کی تلاش میں ہٹیاں بالہ میں نواحی گاؤں سرائی میں پہنچا۔ یہاں ایک گھر میں موجود ایک خاتون اور ایک مرد کو زخمی کیا۔ علاقہ مکینوں کے شور مچانے پر تیندوے نے قریبی جھاڑیوں میں پناہ لی۔ مشتعل علاقہ مکینوں نے تیندوے پر پتھر سے وار کرنے شروع کئے جس سے وہ ہلاک ہوگیا۔
Youtube