FIA arrests social media activist Sabir Hashmi for making a social media trend against PM Imran Khan
وزیراعظم کے خلاف نازیبا ٹرینڈ چلانے والا سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ گرفتار
وزیراعظم عمران خان کے خلاف سوشل میڈیا پر نازیبا ٹرینڈ چلانے والے شخص کو ایف آئی اے سائبر کرائم نے لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن سے گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے خلاف نازیبا ٹرینڈ چلانے والے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کو گرفتار کرکے اس کا موبائل فون اورڈیجیٹل میڈیا تحویل میں لے لیا۔
ایف آئی اے کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف سوشل میڈیا پر نازیبا ٹرینڈ چلانے والے ایکٹوسٹ صابر ہاشمی کو ماڈل ٹاؤن سے گرفتار کیا گیا۔
ملزم صابر ہاشمی نے چند روز قبل ٹوئٹر پر وزیر اعظم کےخلاف نازیبا ٹرینڈ چلایا تھا، غلیظ ٹاپ ٹرینڈ بنانے پر اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کا موبائل فون اور ڈیجیٹل میڈیا تحویل میں لے کر مزید کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
Source
New revelations regarding attack on Iran
Russia warns Iran to end hostilities in ‘CATASTROPHICALLY TENSE’ situation
Iran has presented six strategic options to end the war - Iranian media reports
Pakistan’s strategic involvement in US–Iran negotiations - Reuters claims
No talks underway with US - Iran's response to Trump's claim
Breaking News: Donald Trump postpones strikes on Iran's power plants for five days, claims negotiations with Iran












