Ministers near to Imran Khan are also in contact with us - Khawaja Asif
عمران خان کے قریبی وزراء بھی ہمارے رابطے میں ہیں، خواجہ آصف
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان کے قریبی وزراء بھی ہمارے رابطے میں ہیں، ہم سے جو رابطہ کر رہے ہیں ان میں چند کو لینا بھی چاہتے ہیں۔
سیالکوٹ میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ یہ خود چوہدری براداران، ایم کیو ایم کے پاس جا رہے ہیں کیا یہ عالمی سازش ہے؟
خواجہ آصف نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک آئین کے مطابق لائی جارہی ہے۔
رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ ہم انٹرنیشنل بھکاری بن گئے، مہنگائی میں ہمارا تیسرا نمبر ہے، مہنگائی 100 فیصد بڑھی ہے، ماضی میں ایسا کبھی نہیں ہوا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ اندرونی معاملات کو درست نہیں کریں گے تو بہتری نہیں آئے گی، جو بیانیہ عمران نے اپنایا اس میں کونسی بات پوری ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ کیا آئی ایم ایف سے نجات ہوئی؟ 40 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے چلےگئے ہیں۔
A man tries to kiss Mexico's female President Claudia Sheinbaum
FIA offloads five passengers from Karachi airport
Faisal Vawda replies to the question regarding Imran Khan release
China: Out-of-control truck ends up hanging from building’s second floor
‘Long Live Pakistan’ slogans creates stir in India, video goes viral
Frontline Pakistan: Hamid Mir's exclusive podcast with Farzana Ali










