لاہور: پاکستان ریلوے نے ٹرینوں کی تاخیر اورروانگی سے متعلق مسافروں کو آگاہ کرنے کے لیے ایس ایم ایس سروس شرو ع کرنے کا عندیہ دے دیاہے ۔
ریلوے حکام کا کہناہے کہ ٹکٹوں کی بکنگ کے لیے آنے والے مسافروں سے موبائل فون نمبر لیاجائے گا، ٹرینوں کی تاخیر پر مسافروں کو ایس ایم ایس کے ذریعے آگاہ کیاجائےگا۔
کام نے بتایاکہ ریل گاڑی کی روانگی کا وقت بھی ایس ایم ایس کے ذریعے ہی بتایاجائے گا۔