اسلام آباد: پاکستان میں احتساب کے قومی ادارے نیب نے آئل اینڈ گیس ریگولرٹری اتھارٹی کرپشن کیس میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو گرفتار کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔
نیب ذرائع کے مطابق ڈپٹی چیئرمین نیب خالد سرگانہ نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے وارنٹ گرفتاری کےلیے عدالت سے رجوع کرنے کی منظوری دی ہے۔
اب نیب آئندہ 2 روز میں سابق وزیر اعظم کے وارنٹ گرفتاری کےلیے احتساب عدالت سے رجوع کرے گا۔
ذرائع کا کہناہے کہ وارنٹ گرفتاری حاصل کرنے کےفوری بعد سابق وزیر اعظم کو حراست میں لے لیا جائے گا۔
سابق وزیر اعظم پر ساڑھے 82ارب روپے کرپشن کرنے والے توقیر صادق کے تقرر اور غیر قانونی سی این جی لائسنس دلوانے کا الزام ہے ۔
توقیر صادق نےدوران تفتیش سابق وزیر اعظم کے اسکینڈل میں ملوث ہونے کے اہم انکشافات کیے ہیں