Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
Helicopter View: Thousands gathered in Central London for anti immigration protest Helicopter View: Thousands gathered in Central London for anti immigration protest India VS Pakistan: Indian team refused to shake hand with Pakistan team after the match India VS Pakistan: Indian team refused to shake hand with Pakistan team after the match How Hamas leadership survived Isaraeli attack? Najam Sethi reveals past attempts of Israel to eliminate Khalid Mashal How Hamas leadership survived Isaraeli attack? Najam Sethi reveals past attempts of Israel to eliminate Khalid Mashal India vs Pakistan in Asia Cup: Indian media continues spreading hateful propaganda against Pakistan India vs Pakistan in Asia Cup: Indian media continues spreading hateful propaganda against Pakistan Around 100,000 attend London rally led by far-right activist Tommy Robinson, Clashes with police Around 100,000 attend London rally led by far-right activist Tommy Robinson, Clashes with police It was a no contest - Ramiz Raja bashes Pakistan's performance against India It was a no contest - Ramiz Raja bashes Pakistan's performance against India

Kuwait's Prime Minister resigned before voting on no-confidence motion

Posted By: Sohail, April 06, 2022 | 04:54:31

Kuwait's Prime Minister resigned before voting on no-confidence motion



کویتی وزیراعظم تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے پہلے ہی مستعفی

خلیجی عرب ریاست کویت کی حکومت اپنے خلاف پیش کردہ پارلیمانی عدم اعتماد کی قرارداد پر ووٹنگ سے پہلے ہی مستعفی ہو گئی۔ پارلیمانی رائے شماری سے صرف ایک روز قبل حکومتی ارکان نے پارلیمان میں اپنے استعفے جمع کرا دیے۔

کویتی حکومت کے سربراہ اور ملکی وزیر اعظم کے خلاف پارلیمانی عدم اعتماد کی تحریک پر رائے دہی بدھ چھ اپریل کے لیے طے تھی مگر کابینہ کے ارکان نے ووٹنگ سے چوبیس گھنٹے قبل منگل پانچ اپریل کے روز اپنے استعفے جمع کرا دیے۔ سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق حکومت کا مستعفی ہوجانا ایک ایسے طویل سیاسی تنازعے کا نتیجہ ہے، جس کے باعث خلیج کی تیل پیدا کرنے والی اس عرب ریاست میں مالیاتی اصلاحات کے عمل کو مسلسل رکاوٹوں کا سامنا تھا۔

کویت میں ماضی قریب میں سیاسی رسہ کشی، کابینہ میں بار بار کے رد و بدل اور پارلیمان کے تحلیل کیے جانے کے باعث سرمایہ کاری منصوبوں کے ساتھ ساتھ ملک کے مالیاتی اور اقتصادی حالات اور اصلاحات کی کوششوں پر بھی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

شیخ صباح الخالد ملک پر حکمران الصباح خاندان ہی کے رکن ہیں اور وہ 2019ء سے وزیر اعظم کے عہدے پر فائز تھے۔ انہیں کویتی کابینہ کے سربراہ کے طور پر یکے بعد دیگرے کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا، جن میں حزب اختلاف کے پارلیمانی اراکین کی طرف سے مبینہ بدعنوانی سمیت کئی موضوعات پر پوچھے جانے والے سوالات بھی شامل تھے۔

کویت نے اپنی قومی اسمبلی کو دیگر خلیجی عرب ریاستوں کے پارلیمانی اداروں کی نسبت کہیں زیادہ اختیارات دے رکھے ہیں،جن میں قوانین کو منظور یا رد کرنے، پارلیمانی اراکین کی طرف سے حکومت سے جواب طلبی اور اعلیٰ سیاست دانوں پر عدم اعتماد کے اظہار کے جمہوری اختیارات بھی شامل ہیں۔

کورونا وائرس کی عالمی وبا کے پیش نظر کویت سٹی میں ملکی حکومت نے کئی طرح کی پالیسیوں سے پر عمل کرتے ہوئے کویتی معیشت کو سہارا دینے کی کوشش کی تھی تاہم اس دوران مالیاتی اصلاحات کا معاملہ تعطل ہی کا شکار رہا۔ اس دوران عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں اضافے سے حکومت کے لیے کچھ مالی آسانیاں تو پیدا ہوئیں، مگر کویت نے 2017ء سے لے کر اب تک کسی ترقی پذیر ملک کو کوئی بیرونی قرض فراہم نہیں کیا۔

کویت میں ماضی قریب میں سیاسی رسہ کشی، کابینہ میں بار بار کے رد و بدل اور پارلیمان کے تحلیل کیے جانے کے باعث سرمایہ کاری منصوبوں کے ساتھ ساتھ ملک کے مالیاتی اور اقتصادی حالات اور اصلاحات کی کوششوں پر بھی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

رواں سال فروری میں بھی کویت میں حکمران خاندان ہی سے تعلق رکھنے والے دفاع اور داخلہ امور کے وزراء نے اس لیے اپنے عہدوں سے استعفے دے دیے تھے کہ ان کے بقول کابینہ کے ارکان سے 'بار بار کی بے جا پوچھ گچھ‘ کا رجحان بڑھتا جا رہا تھا۔


Source





Advertisement





Popular Posts Follow Us on Social Media

Join Whatsapp Channel Follow Us on Twitter Follow Us on Instagram Follow Us on Facebook


Comments...