Breaking News: Free & fair elections not possible before October - ECP
الیکشن کا انعقاد اکتوبر میں ممکن ہوگا، الیکشن کمیشن کا صدر کے خط پر جواب
چیف الیکشن کمشنر نے عام انتخابات کرانےکے حوالے سے صدر مملکت کے خط کا جواب دے دیا ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک میں 90 دن میں الیکشن کرانے سے معذرت کرتے ہوئے صدر مملکت کو جواب بھجوایا ہے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ شفاف اور غیرجانبدارانہ الیکشن کے لیے اضافی 4 ماہ درکار ہیں، الیکشن کا انعقاد اکتوبر میں ممکن ہوگا۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حد بندی کے لیے 4 اضافی ماہ درکار ہوں گے۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو عام انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے خط لکھا گیا تھا۔
ایوانِ صدر کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ قومی اسمبلی توڑنے کے 90 دن میں الیکشن کرانے کی تاریخ دینے کا کہا گیا ہے، آئین کے آرٹیکل48 5(A) اور آرٹیکل 224(2) کے تحت صدر عام انتخابات کی تاریخ مقرر کریں گے۔
یاد رہے کہ 3 اپریل کو ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو غیرملکی سازش قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا تھا۔
ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے فوری بعد وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے لیے صدر کو سمری ارسال کر دی ہے اور پھر صدر ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کر دی تھی۔
Source
A man tries to kiss Mexico's female President Claudia Sheinbaum
Amazing view of Pakistan's most advanced and luxury train
FIA offloads five passengers from Karachi airport
China: Out-of-control truck ends up hanging from building’s second floor
Faisal Vawda replies to the question regarding Imran Khan release
What will be the impact on judiciary after 27th Amendment? Aitzaz Ahsan's analysis










