Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
Helicopter View: Thousands gathered in Central London for anti immigration protest Helicopter View: Thousands gathered in Central London for anti immigration protest India VS Pakistan: Indian team refused to shake hand with Pakistan team after the match India VS Pakistan: Indian team refused to shake hand with Pakistan team after the match How Hamas leadership survived Isaraeli attack? Najam Sethi reveals past attempts of Israel to eliminate Khalid Mashal How Hamas leadership survived Isaraeli attack? Najam Sethi reveals past attempts of Israel to eliminate Khalid Mashal Breaking News: Pak Army's 12 soldiers martyred, 35 terrorists killed in KPK Breaking News: Pak Army's 12 soldiers martyred, 35 terrorists killed in KPK India vs Pakistan in Asia Cup: Indian media continues spreading hateful propaganda against Pakistan India vs Pakistan in Asia Cup: Indian media continues spreading hateful propaganda against Pakistan Around 100,000 attend London rally led by far-right activist Tommy Robinson, Clashes with police Around 100,000 attend London rally led by far-right activist Tommy Robinson, Clashes with police

PTI supporters in trouble for protesting in support of Imran Khan in Turkey




ترکی میں عمران خان کی حمایت میں مظاہرہ کرنے پر گرفتار 30 پاکستانی رہا

سابق وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں ترکی میں بغیر اجازت مظاہرہ کرنے پر گرفتار کیے گئے 30 پاکستانی شہریوں کو منگل کی شام تنبیہ کے بعد رہا کر دیا گیا۔
اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے استنبول میں پاکستان کے قونصل جنرل بلال خان پاشا نے بتایا کہ مظاہرہ کرنےوالوں میں 27 پاکستانی طلبہ اور تین عام شہری تھے جنہیں استنبول کے تکسیم سکوائر سے اتوار کو حراست میں لیا گیا تھا۔ ا
ان پر بغیر اجازت سیاسی سرگرمی اور مظاہرہ کا مقدمہ درج کیا گیا تھا اور اتوار کو پولیس سٹیشن میں رکھنے کے بعد سوموار کو پاکستان واپس بھیجنے کے لیے ڈیپورٹیشن سنٹرز میں لے جایا گیا تھا۔

بلال پاشا نے بتایا کہ گرفتاری کے بعد طلبہ کے والدین اور اہل خانہ نے پاکستانی قونصل خانے سے رابطہ کرکے بتایا کہ ان سے غلطی ہو گئی ہے اور معصومیت میں مقامی قانون کی خلاف ورزی کر دی ہے ان کو ڈی پورٹ ہونے سے بچایا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ تین شہریوں کی ترکش خواتین سے شادی بھی ہو چکی تھی اور ان کے اہل خانہ ان کی پاکستان واپسی نہیں چاہتے تھے۔
بلال خان پاشا نے بتایا کہ مقامی سطح پر کوششوں کے بعد ترکی کے دارلحکومت انقرہ میں سفارت خانے نے اعلی حکام سے معاملہ اٹھایا جس پر انہیں منگل کو افطار سے پہلے رہا کر دیا گیا ہے۔
تاہم ترکی میں مقیم ایک پاکستانی شہری کے مطابق گرفتار افراد کو رہا تو کر دیا گیا ہے مگر ترکش قوانین کے مطابق ان کے نام مانیٹرنگ لسٹ میں شامل کر دیےگئے ہیں جس سے مستقبل میں ان کو جابز اور دیگر مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے۔

قونصل خانے نے کمیونٹی کو پہلے بھی خبردار کیا تھا کہ بلااجازت مظاہرے میں گرفتاری کا خدشہ ہے مگر طلبہ باز نہیں آئے تھے ۔
ترکی میں پاکستانی قونصل خانے نے اس حوالے سے آگاہی کے لیے ایک ہدایت نامہ بھی جاری کیا گیا ہے جس میں پاکستانی شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ بلا اجازت سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہ لیں۔
ترکی قوانین کے مطابق تکسیم سکوائر یا دیگر علاقوں میں غیر ملکیوں کو مظاہرے سے قبل مقامی گورنر کے دفتر سے اجازت درکار ہوتی ہے۔
یاد رہے کہ اتوار کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں عمران خان کے حق میں مظاہرے کیے گئے۔سابق وزیراعظم عمران خان کو پارلیمنٹ نے اپوزیشن کی کامیاب تحریک عدم اعتماد کے زریعے ھفتے کو رات گئے عہدے سے معزول کر دیا تھا۔


Source





Advertisement





Popular Posts Follow Us on Social Media

Join Whatsapp Channel Follow Us on Twitter Follow Us on Instagram Follow Us on Facebook


Comments...