Blasphemy case registered against Imran Khan, Fawad Chaudhry, Sheikh Rasheed & Shahbaz Gill

مسجدِ نبوی میں نعرے بازی: عمران خان، تحریک انصاف رہنماؤں کے خلاف توہین مذہب کا مقدمہ
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد کی پولیس نے توہین مذہب کے الزام میں سابق وزیرِ اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت جماعت کے مرکزی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ’عمران خان، فواد چوہدری، شیخ رشید، شہباز گل، شیخ راشد شفیق، صاحبزادہ جہانگیر چیکو، انیل مسرت، نبیل نسرت، عمیر الیاس، رانا عبدالستار، بیرسٹر عامر الیاس، گوہر جیلانی، قاسم سوری اور تقریباً 100 کے قریب لوگوں نے سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کی حرمت و تقدس کو بالائے طاق رکھتے ہوئے قران کے احکامات کی واضح خلاف ورزی کی ہے۔‘
درج مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ 'مزید تحقیق پر علم ہوا کہ عمران احمد، فواد احمد چوہدری، شیخ رشید احمد، شہباز گل اور قاسم سوری کی ایما پر اعانت اور سازش مجرمانہ فعل ہے۔'
مقدمے میں الزام عائد کیا گیا کہ ’چند پاکستانی شر پسندوں کا وفد سعودی عرب کیا گیا تھا اور اس حوالے سے ویڈیو ریکارڈ پر موجود ہے جو دوران تفتیش پیش کر دی جائے گئی۔‘
درج مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ 'اس سازش میں شریک ہونے کے لیے ایک وفد برطانیہ سے سعودی عرب پہنچا اور بطور ثبوت ان کی وڈیوز بھی دوران تفتیش پیش کر دی جائے گئی۔
فیصل آباد میں پولیس کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ مقدمہ درج کر لیا گیا اور اس ابتدائی اطلاعی رپورٹ پر تفتیش کی جائے گی جس میں یہ دیکھا جائے گا کہ وقوعہ کیا ہے، کہاں پر ہوا ہے اور کیسے ہوا ہے۔ ’اس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ اس مقدمے کو خارج کرنا ہے یا زیرِ تفتیش رکھنا ہے۔‘
Source
"Does God Exist?" - Debate between Atheist Javed Akhtar and Mufti Shamail Nadwi
Hamid Mir's fiery speech at Khawaja Rafique's conference
Why was Imran Khan upset? With whom Imran Khan fight in court? Details by Umar Cheema
Breaking News: Imran Khan & Bushra Bibi Sentenced to 10 Years in Prison Each in Toshakhana II Case
Indian anchor Palki Sharma criticizes Modi govt strategy of intervention in Bangladesh
Drunk driver hits Bollywood actress Nora Fatehi's car leaving her injured










