My house is under surveillance - Imran Riaz shares CCTV pictures of the vehicle outside his home
اینکر عمران ریاض خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے گھر کے باہر مشکوک سرگرمیاں جاری ہیں۔ ایک ٹویٹ میں عمران ریاض خان نے لکھا "پولیس سوسائٹی کے گیٹ سے میرا ایڈریس پوچھ کر آئی۔ گھر کے باہر گارڈز نے روکا تو کہا کہ راستہ بھول گئے ہیں حالانکہ یہاں سے کوئی راستہ کہیں نہیں جاتا۔ میں ARY کے پروگرام میں تھا ورنہ خاطر ضرور کرتا۔"۔۔
ایک اور ٹویٹ میں عمران ریاض خان نے سی سی ٹی وی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے گھر کے باہر ایک گاڑی نگرانی کیلئے موجود ہے۔ ٹویٹ میں عمران ریاض نے لکھا "میرے گھر کی نگرانی کرنے والے ڈبل کیبن میں سے ایک کی سی سی ٹی وی فوٹیج۔ ساتھ ARY کی DSNG بھی کھڑی ہے۔ اس گاڑی کو گارڈ نے سوسائٹی کے دروازے پر روک کر شناخت پوچھنے کی کوشش کی تو زبردستی آگے بڑھ گئے۔"۔
عمران ریاض خان نے ٹویٹر پر اپنے سیکورٹی گارڈ کا ویڈیو بیان بھی شیئر کیا جس میں گارڈ بتارہا ہے کہ ایک گاڑی آئی جس کو گارڈ نے روکنے کی کوشش کی، مگر وہ زبردستی اندر چلے گئے۔
پولیس سوسائٹی کے گیٹ سے میرا ایڈریس پوچھ کر آئی۔ گھر کے باہر گارڈز نے روکا تو کہا کہ راستہ بھول گئے ہیں حالانکہ یہاں سے کوئی راستہ کہیں نہیں جاتا۔ میں ARY کے پروگرام میں تھا ورنہ خاطر ضرور کرتا۔
— Imran Khan (@ImranRiazKhan) May 10, 2022
میرے گھر کی نگرانی کرنے والے ڈبل کیبن میں سے ایک کی سی سی ٹی وی فوٹیج۔ ساتھ ARY کی DSNG بھی کھڑی ہے۔ اس گاڑی کو گارڈ نے سوسائٹی کے دروازے پر روک کر شناخت پوچھنے کی کوشش کی تو زبردستی آگے بڑھ گئے۔ pic.twitter.com/vgPiQHONXI
— Imran Khan (@ImranRiazKhan) May 10, 2022
ریکی کے لیے آنیوالے پہلے ڈالے سے متعلق سکیورٹی گارڈ کا بیان pic.twitter.com/MyPiOWGAr6
— Imran Khan (@ImranRiazKhan) May 10, 2022
Pakistan Air Force officer martyred while saving a woman in Islamabad, How it happened?
Who is the BOSS in Lahore women assault case? Mansoor Ali Khan shared storyline of the incident
Foreign Women Case: What is the purpose of discussing this incident on TV? Ikhtiar Wali debates with the anchor
Foreign Girls Assault Case: Listen what DIG Faisal Kamran said about question of his resignation?
Lahore assault case: Foreign women make startling revelations in court statements
Indian PM Modi's hypocrisy exposed as he skips Iranian Supreme Leader's funeral











