Breaking News: ISPR reacts to Politicians' statements about General Faiz Hameed
Youtube
”کور کمانڈر پشاور پر سیاستدانوں کے بیانات انتہائی نامناسب ہیں“
راولپنڈی: آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے حوالے سے اہم سینئر سیاستدانوں کے حالیہ بیانات انتہائی نامناسب ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا جاری بیان میں کہنا تھا کہ ایسے بیانات سپاہ اور قیادت کے مورال اور وقار پر منفی طور پر اثر انداز ہوتے ہیں۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ پشاور کور پاکستان آرمی کی ایک ممتاز فارمیشن ہے، پشاور کور دو دہائیوں سے دہشتگردی کیخلاف قومی جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کررہی ہے، اس اہم کور کی قیادت ہمیشہ بہترین پروفیشنل ہاتھوں میں سونپی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بہادر سپاہی اور آفیسرز وطن کی خودمختاری، سالمیت کی حفاظت اپنی جان ہتھیلی پر رکھ رہے ہیں، پشاور کور کمانڈر کے حوالے سے اہم سینئر سیاستدانوں کے حالیہ بیانات انتہائی نامناسب ہیں، سینئر سیاسی قیادت سے یہ توقع کی جاتی ہے، وہ ادارے کیخلاف متنازعہ بیانات سے اجتناب کریں۔
ترجمان پاک فوج بابر افتخار نے کہا کہ کئی بار درخواست کی فوج کوسیاست میں نہ گھسیٹیں، ہماری تمام لیڈرشپ کی اپنی ذمہ داریوں پر توجہ ہے، ہماراسیاست میں کوئی عمل دخل نہیں ہے، سیاسی لیڈرشپ کی جانب سے بیانات انتہائی نامناسب ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری کا طریقہ کار آئین میں وضع کیا گیا ہے، آئین وقانون کے تحت آرمی چیف کی تقرری کی جائے گی۔
China unveils world’s first ‘Biomimetic AI Robot Moya’
State bank approves new currency note designs
Najam Sethi's explosive interview on Indian television, Trump angry on CNN female reporter - Details by Mansoor Ali Khan
Karachi: CCTV footage of 130 million rupees robbery 'the biggest' robbery of 2026
Talat Hussain's exclusive talk with female student Fatima who criticized CM Sohail Afridi
Maryam Nawaz comments on the student's tough questions with Sohail Afridi yesterday









