Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
Virat Kohli faces severe criticism on social media for ignoring a disabled fan Virat Kohli faces severe criticism on social media for ignoring a disabled fan Serial numbers of Indian Rafale jets shot down during war with Pakistan revealed Serial numbers of Indian Rafale jets shot down during war with Pakistan revealed Is the viral Image of Imran Khan working out in jail authentic? Is the viral Image of Imran Khan working out in jail authentic? Moment replica 'Statue of Liberty' topples in storm in Brazil, footage goes viral Moment replica 'Statue of Liberty' topples in storm in Brazil, footage goes viral Three accused NCCIA officials removed from their posts as FIA probe into bribery case Three accused NCCIA officials removed from their posts as FIA probe into bribery case Imran Khan's sons interview with Yalda Hakeem about their father's condition in jail Imran Khan's sons interview with Yalda Hakeem about their father's condition in jail

Journalists and social media activists condemn Rashid Soomro's remarks about Imran Khan's mother


مختلف صحافیوں اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس نے جے یو آئی ایف کے رہنما راشدسومرو کے عمران خان کی والدہ کے متعلق ریمارکس کی سخت مذمت کی ہے۔ حامد میر نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا "تحریک انصاف کی سابقہ حکومت کے ایک وزیر فیاض چوہان نے میرے والد مرحوم پر کچھ جھوٹے الزامات لگائے اور نازیبا گفتگو کی تو تحریک انصاف کی قیادت خاموش رہی یہ خاموشی تائید کے مترادف تھی اب جے یو آئی کے ایک رہنما نے عمران خان کے والدین پر جو الزامات لگائے ہیں میں انکی مذمت کرتا ہوں"۔۔

شہباز گل نے ٹویٹ کیا "وہ تمام لوگ جو عورت کی عزت پر بولتے ہیں وہ اس بے شرمی پر بے غیرتی کی چادر اوڑھے خاموش لیٹے ہوئے ہیں۔ اٹھو غیرت مندو اس پر بات کرو"۔۔

صحافی سبوخ سید نے لکھا "گذشتہ ہفتے لکھا تھا کہ بازار سیاست انتہا درجے کا بازاری بن چکا ہے ۔"۔

صحافی مبشر زیدی نے ٹویٹ کیا "مولانا راشد سومرو کا عمران خان کی مرحومہ والدہ کے بارے میں غلط بات قابل مذمت ہے۔ مجھے ان کے پیچھے نماز پڑھنے والوں پر ترس آتا ہے"۔۔

وسعت اللہ خان نے لکھا "راشد محمود سومرو نے عمران خان کی والدہ محترمہ کے بارے میں جو گوہر افشانی کی ۔ایسے تکلم کے بارے میں چودہ سو برس پہلے ہی کہہ دیا گیا تھا ” بولو کہ پہچانے جاؤ ” ۔ جمیعت علماِ اسلام کا اردو ترجمہ ہے اسلامی علما کی تنظیم۔اگر علما ایسے ہوتے ہیں تو پھر جہالت کو ہزار سلام ۔۔"۔۔

جیو کی اینکر علینہ فاروق شیخ نے ٹویٹ کیا "کیا جہالت ہے یہ۔۔۔کس طرف چل پڑے ہیں ہم۔۔۔سیاست کے نام پر مجمعے میں ایسی غلیظ باتیں کہ لوگوں میں جو تھوڑی بہت تمیز رہ گئی ہے وہ بھی ختم ہوجائے"۔۔












Comments...