
کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کےرہنماء حیدر عباس رضوی نےتحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سندھ کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں۔
کراچی میں پریس کانفرسن کرتے ہوئے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن حیدر عباس رضوی کا کہنا تھا کہ عمران خان بغیر ثبوت کے الزام تراشیاں کر رہے ہیں اور الطاف حسین کے خلاف جھوٹا پروپگینڈا کیاجا رہاہے۔
حیدر عباس رضوی نے کہا کہ زہرہ شاہد کے قتل کا الزام ایم کیو ایم پر لگاکر سیاسی رنگ دیا گیا،زہرہ شاہد کا ڈیڑھ سال سے پارٹی میں کوئی عہدہ نہیں تھاجبکہ ان کے قتل کے فورًا بعد عمران خان نے قتل کا الزام بغیر تصدیق کیے الطاف حسین پر عائد کردیا۔
ان کے بقول زہرہ شاہد کے قتل کے ٹھیک ایک گھنٹے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ایم کیوایم کے خلاف منفی پروپگینڈا شروع کردیا گیا ۔
ایم کیو ایم کے رہنما نے کہا کہ عمران خان الطاف حسین پر بے بنیاد الزام لگا رہے ہیں وہ پہلے بھی ایم کیو ایم کے قائد کو برطانیہ سے نکلوانے کیلئے لندن جاچکے ہیں لیکن وہ کامیاب نہیں ہوئے ۔
حیدر عباس رضوی کا یہ بھی کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت ناکام ہورہی ہے وہاں وزیر اعلیٰ کی بات نہیں مانی جارہی جب کہ الیکشن میں کیے گئے وعدے بھی پورنے نہیں کیے جارہے۔
Mansoor Ali Khan's special podcast with Mohammad Malick on Pakistan's political issues
Mohsin Naqvi reacts to viral video of IG Islamabad & CDA Chairman sitting in a 'Baggi'
Former MPA also fell victim to AI, got married without seeing the woman's real appearance
Wagah Border Flag-Lowering Ceremony Marks Independence Day Celebrations - 14th August 2026
Maulana Fazal Ur Rehman's stance on new provinces - Details by Talat Hussain
There are no 'Cockroaches' and 'Gen-Z' in Pakistan - Governor Sindh to reporter












