Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
"Does God Exist?" - Debate between Atheist Javed Akhtar and Mufti Shamail Nadwi Hamid Mir's fiery speech at Khawaja Rafique's conference Hamid Mir's fiery speech at Khawaja Rafique's conference Why was Imran Khan upset? With whom Imran Khan fight in court? Details by Umar Cheema Why was Imran Khan upset? With whom Imran Khan fight in court? Details by Umar Cheema Breaking News: Imran Khan & Bushra Bibi Sentenced to 10 Years in Prison Each in Toshakhana II Case Breaking News: Imran Khan & Bushra Bibi Sentenced to 10 Years in Prison Each in Toshakhana II Case Indian anchor Palki Sharma criticizes Modi govt strategy of intervention in Bangladesh Indian anchor Palki Sharma criticizes Modi govt strategy of intervention in Bangladesh Drunk driver hits Bollywood actress Nora Fatehi's car leaving her injured Drunk driver hits Bollywood actress Nora Fatehi's car leaving her injured

Bara Shauq Tha Imran Khan Ko Nikalne Ka - Ansar Abbasi & Rauf Klasra's Tweets After Petrol Price Hike


رؤف کلاسرا اور انصار عباسی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ انصار عباسی نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا "بڑا شوق تھا کہ عمران خان کو حکومت سے باہر کرنا ہے اور پانچ سال پوری نہیں کرنے دینے۔، پھر فوری الیکشن کرا دیتے لیکن پھر شوق چڑھا کہ نہیں حکومت کرنی ہے۔ اب پاکستان کے ڈیفالٹ کا خوف اور دوسری طرف مشکل ترین فیصلے تاکہ پاکستان دیوالیہ ہونے سے بچ جائے۔ سیاسی قیمت تو چکانی پڑے گی۔"۔

رؤف کلاسرا نے ٹویٹ کیا "پٹرول قیمت شرم ناک اضافے بعد ہوش ربا مہنگائی جینا حرام کر دے گی۔بہتر تھا نواز لیگ نومبر میں”فیض عام”سے ڈر کر بلنڈر نہ مارتی۔عمران خان پھر خوش قسمت نکلے ورنہ کارگردگی پر اگلے الیکشن میں PTI کو دس سیٹیں بھی نہ ملتیں۔PMLNکو نومبر کا خوف لے ڈوبا۔ن لیگ نے فیض پر سیاسی خودکشی کو چنا"۔۔

انصار عباسی نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا "عمران خان نے اپنی حکومت کے خاتمہ سے پہلے پٹرول پر سبسڈی دے کر سیانے زرداری، نواز مولانا کے لیے ٹریپ تیار کیا اور آج ان سیانوں کی حکومت پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے مشکل ترین فیصلے کر رہی ہے جبکہ خان مزے لے لے کر پٹرول کے ریکارڈ اضافہ پر احتجاجی ٹویٹ کر رہا ہے۔"۔

انصار عباسی نے مزید لکھا "پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کے لیے پٹرول مہنگا کر دیا گیا۔ اب ہم دیکھیں گے حکومت اپنی اور بڑے بڑے افسران ججوں جرنیلوں وغیرہ پر اضافی اخراجات کو کیسے کم کرتی ہے۔ سارا بوجھ غریبوں پر مت ڈالیں، سب اپنے اپنے اخراجات کو کم کریں اور معیشت کو بہتر بنائیں۔"۔۔









Advertisement





Popular Posts Follow Us on Social Media

Join Whatsapp Channel Follow Us on Twitter Follow Us on Instagram Follow Us on Facebook


Comments...