Imran Khan made key-placements of army on IMF's directions - Dr. Ashfaq Hassan's shocking revelation
معروف ماہرِ معیشت ڈاکٹر اشفاق حسن خان نے اے آر وائی پر ارشد شریف کے پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان نے سٹیٹ بینک کا گورنر رضا باقر کو لگایا جو کہ آئی ایم ایف کا ملازم ہے، پہلے آئی ایم ایف نے رضا باقر کو مصر میں بھیجا اور اس نے مصر کی اکانومی تباہ کردی پھر پاکستان اسے لے آیا۔ ڈاکٹر اشفاق حسن نے کہا کہ میں نے عمران خان سے بہت کہا کہ سر آئی ایم ایف میں نہ جائیں آپ ایک پاپولر لیڈر ہیں آپ کی ایک آواز پر قوم کھڑی ہوجائے گی، مگر عمران خان نہیں مانے۔ ڈاکٹر اشفاق حسن نے بہت ہی حیران کن انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان نے آئی ایم ایف کے کہنے پر پاکستان میں فوج کی اہم پلسیمنٹس بھی کیں۔ جس پر اینکر ارشد شریف نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا عمران خان نے اسی لئے 22 سال جدوجہد کی تھی، وہ تو پاکستان کی معیشت کو امریکی غلامی سے آزاد کرنے کی بات کرتے رہے۔ اس پر ڈاکٹر اشفاق حسن نے کہا کہ عمران خان 22 سال جدوجہد کرکے ملک کے 22ویں وزیراعظم بنے اور آئی ایم ایف کا 22واں پروگرام پاکستان میں لے کر آئے۔
اس ویڈیو نے IMF کے ساتھ معاہدے کی حقیقت کھول کر رکھ دی لیکن اگر کوئی نہ سمجھنا چاہے تو کوئی کیا کرے۔۔۔
— Aftab Ahmad Goraya (@GorayaAftab) June 10, 2022
چینل بھی اپنا، اینکر بھی اپنا اور تجزیہ کار بھی اپنا لیکن سچ بہرحال سامنے آ کر رہتا ہے۔ pic.twitter.com/KprAepnzps
"Does God Exist?" - Debate between Atheist Javed Akhtar and Mufti Shamail Nadwi
Hamid Mir's fiery speech at Khawaja Rafique's conference
Why was Imran Khan upset? With whom Imran Khan fight in court? Details by Umar Cheema
Breaking News: Imran Khan & Bushra Bibi Sentenced to 10 Years in Prison Each in Toshakhana II Case
Indian anchor Palki Sharma criticizes Modi govt strategy of intervention in Bangladesh
Drunk driver hits Bollywood actress Nora Fatehi's car leaving her injured










