Indian Muslim Youtuber arrested for making hateful video against Nupur Sharma
Posted By: Nasir, June 11, 2022 | 14:51:07Indian Muslim Youtuber arrested for making hateful video against Nupur Sharma
بی جے پی کی سابق رہنما نوپور شرما کے متنازعہ بیان پر انڈیا میں مسلمانوں کا شدید احتجاج جاری ہے۔ اس دوران ایک مسلمان یوٹیوبر فیصل وانی نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ نوپور شرما کا سر قلم کررہا ہے اور کہہ رہا ہے کہ گستاخ رسول کی ایک ہی سزا، سر تن سے جدا۔ یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے انڈین سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور سوشل میڈیا صارفین نے مذکورہ یوٹیوبر کی گرفتاری کا مطالبہ شروع کردیا۔ ویڈیو وائرل ہونے پر یوٹیوبر فیصل وانی نے گرفتاری کے ڈر سے فوراً اپنے چینل سے وہ ویڈیو ڈیلیٹ کردی اور ایک اور ویڈیو اپلوڈ کی جس میں وہ ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ رہا ہے کہ مجھ سے غلطی ہوگئی مجھے معاف کردیں۔ تاہم پولیس نے اب یوٹیوبر فیصل وانی کو گرفتار کرلیا ہے۔
یوٹیوبر فیصل وانی معافی مانگتے ہوئے
یوٹیوبر فیصل وانی کی اشتعال انگیز ویڈیو جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی
Kashmir based YouTuber Faisal Wani with YouTube Account of Deep Pain Fitness shares most violent graphic video showing him beheading Nupur Sharma. Hope @KashmirPolice acts in time before he provokes further violence and rioting. Brainwashed idiot. This is scary. @JmuKmrPolice pic.twitter.com/cJL1VRIW79
— Aditya Raj Kaul (@AdityaRajKaul) June 10, 2022