Breaking News: PMLN's Daniyal Aziz seriously injured in car accident, shifted to hospital
مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز چار ساتھیوں سمیت ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے۔ پورا جسم خون میں لت پت۔ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق دانیال عزیز کا نارووال جاتے ہوئے مزدا گاڑی کیساتھ حادثہ پیش آگیا۔
مزدا گاڑی کا ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ دانیال عزیز چوہدری اپنے 4 ساتھیوں سمیت شدید زخمی ہوگئے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دانیال عزیز انتہائی زخمی ہیں، پورا جسم خون میں لت پت ہے اور ان کو سٹریچر پر ڈال کر ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے
مسلم لیگ ن کے سینیر رہنما دانیال عزیز کا خطرناک ایکسیڈنٹ ہوا ہے۔ دوستوں سے دعا کی اپیل ہے@MaryamNSharif pic.twitter.com/BiI5OmmwKB
— Ch Ahmed warraich (@ChAhmed23939697) June 16, 2022