At least 280 dead, hundreds injured due to earthquake in Afghanistan

افغانستان میں زلزلے سے کم از کم 280 افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی
افغانستان میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب آنے والے زلزلے کے باعث کم سے کم 280 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
خبر رساں ادارے روئٹرز نے افغانستان کے ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی کے حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت چھ اعشاریہ ایک تھی۔
طالبان انتظامیہ کی ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی کے سربراہ محمد نسیم حقانی کا کہنا ہے کہ زیادہ تر ہلاکتیں صوبہ پکتیکا میں ہوئی ہیں جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں زخمی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مشرقی صوبوں ننگرہار اور خوست سے بھی ہلاکتوں کی اطلاعات ملی ہیں۔
اسی طرح اے پی نے افغانستان کی سرکاری نیوز ایجنسی بختر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارکن ہیلی کاپٹر کے ذریعے پہنچ رہے ہیں۔
ہلاکتوں میں اضافے کے خدشات بھی ظاہر کیے جا رہے ہیں۔
یو ایس جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کی رپورٹ کے مطابق بدھ کی صبح آنے والے زلزلے کے جھٹکے پاکستان میں بھی محسوس کیے گئے۔
تاہم پاکستان میں ابھی تک کسی جانی یا دوسرے نقصان کی اطلاعات سامنے نہیں آئیں۔
Source
A man tries to kiss Mexico's female President Claudia Sheinbaum
Amazing view of Pakistan's most advanced and luxury train
FIA offloads five passengers from Karachi airport
China: Out-of-control truck ends up hanging from building’s second floor
Faisal Vawda replies to the question regarding Imran Khan release
What will be the impact on judiciary after 27th Amendment? Aitzaz Ahsan's analysis










