Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
First ever interview of Imran Khan's sons (Kasim & Suleiman) about their father's condition in jail First ever interview of Imran Khan's sons (Kasim & Suleiman) about their father's condition in jail Was the Islamic name of the operation Hafiz Sahib's idea? Journalist asks DG ISPR Was the Islamic name of the operation Hafiz Sahib's idea? Journalist asks DG ISPR Memes on Modi and IAF burst out on social media after India's humiliated defeat Memes on Modi and IAF burst out on social media after India's humiliated defeat German media exposes Indian lies and negative propaganda against Pakistan German media exposes Indian lies and negative propaganda against Pakistan See the condition of Indian border city Poonch after the ceasefire See the condition of Indian border city Poonch after the ceasefire Video: Terrifying scenes apocalyptic sandstorm engulfs 10,000 tourists Video: Terrifying scenes apocalyptic sandstorm engulfs 10,000 tourists

Drop scene of Dua Zahra case: Dua Zahra parted ways with her husband

Posted By: Dr. Majid, July 19, 2022 | 18:57:02

Drop scene of Dua Zahra case: Dua Zahra parted ways with her husband


’شوہر سے تعلقات اچھے نہیں: دعا زہرہ کی درخواست‘

دعا زہرہ کی جانب سے دارالامان منتقل ہونے کے لیے ایک درخواست دائر کی گئی ہے جس پر ردعمل میں وکیل جبران ناصر کا ٹوئٹر بیان تھا کہ ’ظہیر اور ان کے ساتھی کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔‘

دارالامان بھیجنے کی درخواست پر ردعمل دیتے ہوئے دعا کے والد مہدی علی کاظمی کے وکیل جبران ناصر نے دعا زہرہ کی درخواست شئیر کرتے ہوئے لکھا ’ظہیر اور ان کے ساتھی خود کو بچانے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔ مہربانی کرکے یہ درخواست دیکھ لیں جو دعا زہرہ کے نام سے جمع کرائی گئی۔ جس میں لکھا گیا ہے کہ میرے تعلقات شوہر سے اچھے نہیں اور میں اپنے شوہر سے علیحدہ ہوگئی ہوں۔ والدین کی طرف سے بھی کوئی تحفظ حاصل نہیں۔ اس لیے مجھے دارالامان بھیجا جائے۔‘



کراچی سے تعلق رکھنے والی دعا زہرہ نے لاہور کی ایک عدالت میں درخواست درج کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں دارالامان منتقل کیا جائے۔

ڈسٹرکٹ کورٹ لاہور میں منگل کو جمع کرائی گئی درخواست میں دعا زہرہ نے موقف اختیار کیا کہ ان کی جان کو خطرہ ہے اور انھیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، اس لیے عدالت سے استدعا کی جاتی ہے کہ انھیں دارالامان بھیجنے کا حکم دیا جائے۔

ان کی درخواست پر مجسٹریٹ رضوان احمد کی عدالت نے ان کی استدعا قبول کرتے ہوئے دعا زہرہ کو لاہور کے دارالامان منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

دوسری جانب دعا زہرہ کیس کو کراچی میں دوسرے جج کی عدالت منتقل کرنے کے لیے دعا زہرہ کے والد مہدی کاظمی کی درخواست ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے منظور کرلی۔

مزید برآں دعا کے والد کی جانب سے کیس تفتیشی افسر پر عدم اعتماد کرتے ہوئے نیا تفتیشی افسر مقرر کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔ عدالت نے وہ درخواست قبول کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو ’قابل افسر‘ مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل سندھ ہائی کورٹ نے دعا زہرہ کو ان کی مرضی سے جانے کی اجازت دے دی تھی۔



Source



Comments...