Judicial Commission rejects CJP Bandial's five nominees elevation to Supreme Court

سپریم کورٹ کیلئے چیف جسٹس کے نامزد کردہ 5 ججز کے نام کثرت رائے سے مسترد
اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ختم ہوگیا، اجلاس میں چیف جسٹس کے نامزد ججز کے نام کثرت رائے سے مسترد کردیے گئے۔
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کیلئے چیف جسٹس کی جانب سے نامزد کیے گئے 5 ججز پر جوڈیشل کمیشن کے ارکان میں اختلاف رائے سامنے آیا جس کے بعد جوڈیشل کمیشن کے ممبران میں ووٹنگ کرائی گئی۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس کے نامزد ججوں کے خلاف 5 ووٹ آئے، 5 ووٹ مخالفت میں آنے پر اجلاس کچھ کہے بغیر ختم کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق جسٹس قاضیٰ فائز عیسیٰ، جسٹس طارق مسعود، اٹارنی جنرل، اور وزیرقانون نے مخالفت میں ووٹ دیا،سندھ کے 2 ججز سے متعلق جسٹس ریٹائرڈ سرمد جلال عثمانی نے بھی مخالفت میں ووٹ دیا۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس سجاد علی شاہ نے نامزدگیوں کے حق میں ووٹ دیا، جسٹس اعجاز الاحسن نے بھی نامزدگیوں کے حق میں ووٹ دیا۔
ذرائع کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ سرمد جلال عثمانی نے 2 نامزدگیوں کی مخالفت، 3 کے حق میں ووٹ دیا۔
ذرائع کے مطابق چار کے مقابلے میں 5 ووٹ مخالفت میں آنے پر اجلاس ختم کردیا گیا۔
Source
Before leaving China, the American crew threw away everything given to them by Chinese authorities
According to our information, Mohsin Naqvi has taken an important message to Iran - Azaz Syed
Anmol Pinky case investigation disclosed new information
Is UAE kicking out Pakistanis? Pakistan's foreign office's response
Why Hassan Nisar called Anmol Pinky is a genius?
Exclusive footage of drug dealer Pinky being presented in court











