Israel kills top Palestinian Islamic Jihad leader Khaled Mansour in Gaza

اسرائیل نے غزہ میں فلسطینی اسلامی جہاد کے ٹاپ کمانڈر خالد منصور کو مار ڈالا۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی کے اندر فلسطینی تنظیم اسلامی جہاد کے جنوبی علاقے کے کمانڈر خالد منصور کی ہلاکت کے اعلان کے بعد اسرائیلی فوج نےدعویٰ کیا ہے کہ غزہ میں اسلامی جہاد کی اعلیٰ کمان کوکچل دیا گیا ہے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچائی ادرعی نے اتوار کے روز ’ٹویٹر‘ پر ایک ٹویٹ میں مزید کہا کہ منصور کو رفح کے علاقے میں اسرائیلی فوج اور شن بیٹ کے مشترکہ آپریشن میں مارا گیا۔
جمعے کے روز اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں غزہ میں اسلامی جہاد تحریک کے سرکردہ رہ نما تیسیر الجعبری سمیت 7 افراد مارے گئے۔
قابل ذکر ہے کہ اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف ایویو کوچاوی نے ہفتے کے روز اعلان کیا تھا کہ ان کا ملک غزہ کی پٹی میں اسلامی جہاد تحریک پر کاری ضرب لگائے گا۔
جنوبی ملٹری ریجن کمانڈ کے اپنے معائنے کے دوران کوچاوی نے کہا کہ اسلامی جہاد کا تعاقب کیا جا رہا ہے۔ اب اس پر حملہ جاری ہے۔ غزہ میں اسلامی جہاد کے کئی سرکردہ رہ نماؤں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔
ٹویٹر پر ترجمان افیحائی ادرعی کے مطابق آرمی چیف نے مزید کہا کہ ہمارے پاس مختلف قسم کے منصوبے ہیں۔ ہم یہاں شمال میں یا مغربی کنارے میں کسی بھی تنظیم کو اسرائیل کی ریاست کی خودمختاری کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
Source
A man tries to kiss Mexico's female President Claudia Sheinbaum
FIA offloads five passengers from Karachi airport
Faisal Vawda replies to the question regarding Imran Khan release
China: Out-of-control truck ends up hanging from building’s second floor
‘Long Live Pakistan’ slogans creates stir in India, video goes viral
Frontline Pakistan: Hamid Mir's exclusive podcast with Farzana Ali










