Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
Judge scolds Rao Abdul Raheem (head of blasphemy business gang) during live case hearing Judge scolds Rao Abdul Raheem (head of blasphemy business gang) during live case hearing Iqrar ul Hassan's tweets on challan of CM Maryam Nawaz's son Iqrar ul Hassan's tweets on challan of CM Maryam Nawaz's son Shocking footage shows how quickly the Texas flood waters rose over 20 feet in no time Shocking footage shows how quickly the Texas flood waters rose over 20 feet in no time Islamabad court orders to block 27 prominent YouTube channels including Imran Riaz, Matiullah Jan over 'anti-state content' Islamabad court orders to block 27 prominent YouTube channels including Imran Riaz, Matiullah Jan over 'anti-state content' Viral Video: Police rescued tourists trapped in waterfall in Nagarparkar Viral Video: Police rescued tourists trapped in waterfall in Nagarparkar CM Punjab Maryam Nawaz appreciates traffic police team for issuing challan to Junaid Safdar CM Punjab Maryam Nawaz appreciates traffic police team for issuing challan to Junaid Safdar

ARY owner Salman Iqbal's tweets clarifying his stance on Shehbaz Gill issue


اے آر وائی کے مالک سلمان اقبال نے چار ٹویٹس کرتے ہوئے شہباز گل کے معاملے پر اپنا موقف واضح کردیا اور خود کو شہباز گل کے موقف سے الگ کردیا۔ ملاحظہ کیجئے سلمان اقبال کا موقف

----------------------
جب سے اے آر وائی کا قیام عمل میں آیا، ہمارا ایک ہی نظریہ اور ایک ہی مقصد ہے اور وہ ہے ہمارا عظیم وطن پاکستان، ہم آج بھی اسی نظریے پر قائم ہیں، دشمن چاہے بیرونی ہو یا اندرونی اے آر وائی نے ہر حالت اور ہر قیمت پر اپنے ملک اور افواج کا دفاع کیا۔ اے آر وائی اپنی عظیم فوج کی قربانیوں اور ملک کےلیے اس کی خدمات کو ہمیشہ سامنے لاتا رہا۔

میں حیران ہوں کہ جو چینل اور سیاسی قوتیں ماضی میں ملک، ریاست اور فوج پر حملے کرتے رہے، آج وہ اے آر وائی پر الزام تراشی کر رہے ہیں۔ حکومت ہمیں سیاسی انتقامی کارروائی کا نشانہ بنانا چاہتی ہے تو ضرور بنائے۔ لیکن مجھے اور میرے ادارے کو فوج اور ملک دشمن قرار نہ دے، اے آر وائی نے ہمیشہ سیاسی جماعتوں کو اپنے پلیٹ فارم سے بات کرنے کا موقع دیا، ایسا ہی ایک معاملہ پیر کے روز ہوا جب گل صاحب نے اپنی رائے دی، حکومت غلط طور پر ایک سیاسی شخصیت کی ذاتی رائے اے آر وائی سے جوڑنے کی کوشش کررہی ہے۔

مجھے اس سے فرق نہیں پڑتا کہ ہمارےخلاف کیا انتقامی کارروائی کی جاتی ہے لیکن میں اور میرا ادارہ اپنےعظیم وطن اوراپنی بہادر افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوارکی طرح کھڑے رہیں گے،پاکستان ذندہ باد۔
----------------------







Comments...