Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
Judge scolds Rao Abdul Raheem (head of blasphemy business gang) during live case hearing Judge scolds Rao Abdul Raheem (head of blasphemy business gang) during live case hearing Iqrar ul Hassan's tweets on challan of CM Maryam Nawaz's son Iqrar ul Hassan's tweets on challan of CM Maryam Nawaz's son Shocking footage shows how quickly the Texas flood waters rose over 20 feet in no time Shocking footage shows how quickly the Texas flood waters rose over 20 feet in no time Islamabad court orders to block 27 prominent YouTube channels including Imran Riaz, Matiullah Jan over 'anti-state content' Islamabad court orders to block 27 prominent YouTube channels including Imran Riaz, Matiullah Jan over 'anti-state content' Viral Video: Police rescued tourists trapped in waterfall in Nagarparkar Viral Video: Police rescued tourists trapped in waterfall in Nagarparkar CM Punjab Maryam Nawaz appreciates traffic police team for issuing challan to Junaid Safdar CM Punjab Maryam Nawaz appreciates traffic police team for issuing challan to Junaid Safdar

Islamabad Police's response over alleged torture on Shahbaz Gill

Posted By: Nasir, August 12, 2022 | 10:11:18

Islamabad Police's response over alleged torture on Shahbaz Gill


شہباز گل پر تشدد کے الزامات پر اسلام آباد پولیس کا موقف سامنے آگیا ہے۔ اسلام آباد پولیس نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے اس معاملے پر ٹویٹس کرتے ہوئے اپنا موقف پیش کیا۔ ملاحظہ کیجئے اسلام آباد پولیس کا موقف

-----------------------
ملزم کو عدالت کے حکم پر ڈاکٹرز کے بورڈ کے پاس لے جا کر طبی معائنہ کروایا۔ڈاکٹرز کی رپورٹ کے مطابق ملزم کے جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں ہے۔جیسا کہ تصاویر میں نظر آرہا ہے ملزم بالکل ہشاش بشاش اور جسمانی طور پر فٹ ہے۔

دوران تفتیش ملزم کے حقوق کا مکمل خیال رکھا گیا ہے۔پولیس جسمانی ریمانڈ کے دوران قانون کے مطابق تفتیش کرتی ہے اور کسی قسم کا تشدد نہیں کیا جاتا۔ملزم پر تشدد کے متعلق سوشل میڈیا پر ایک جھوٹا پروپیگینڈا کیا جارہا ہے۔پولیس کی تفتیش تمام حالات و شواہد کو مدنظر رکھ کرکی جارہی ہے۔

تفتیش کو شواہد کی روشنی میں میرٹ پر یکسو کیا جائے گا۔پولیس ریکارڈ عدالت کی معاونت کے لئے ہوتا ہے جو عوام میں شئیر نہیں کیا جاسکتا۔فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوشش کی جاری ہے۔اگر ملزم بے گناہ ہے اور فون میں کوئی مواد موجود نہ ہے تو انہیں پولیس کے ساتھ تعاون کرنا چاہئیے۔

جھوٹی ہمدردی حاصل کرنے کے لیے ملزمان کی جانب سے پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے ۔پولیس اس کیس سے منسلک تمام افراد کو قانون کے مطابق تفتیش میں شامل کرے گی۔تفتیش کی تفصیلات پولیس فائل کا حصہ ہیں اور معزز عدالت کے سامنے پیش کی جائیں گی۔تفتیش کے دوران بے شمار انکشافات سامنے آئے ہیں۔

جن لوگوں کا کردار تفتیش کے دوران سامنے آئے گا ان کو بھی شامل تفتیش کیا جاسکتا ہے۔پراپیگنڈہ مہم اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے تشخص کو متاثر کرنے کی کوشش ہے۔ عوام سے گزارش ہے کہ پراپیگنڈہ پر کان نہ دھریں۔
-----------------------







Comments...