Create an emergency and shift Shahbaz Gill to govt hospital - Imran Khan directs IG of Prisons

ایمرجنسی پیدا کرکے گِل کو پنڈی کے کسی سرکاری اسپتال بھیج دیں، عمران کی حکام کو ہدایت
سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے چیف آف اسٹاف شہبازگل کو جسمانی ریمانڈ پر دینے سے روکنے کیلئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس جیل خانہ جات کو احکامات جاری کردیے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے حکم دیا کہ ایمرجنسی پیدا کرکے شہباز گل کو فوری راولپنڈی کے کسی سرکاری اسپتال بھیج دیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کو بتایا گیا کہ یہ غیرقانونی ہے اور ایسا نہیں کیا جاسکتا۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے اصرار کیا کہ نتائج کچھ بھی ہو ایسا کیا جائے۔
خیال رہے کہ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ مسترد ہونے کے خلاف نظر ثانی درخواست پر فیصلہ سنادیا اور پی ٹی آئی رہنما کو دو دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے۔
Source
FIA offloads five passengers from Karachi airport
Faisal Vawda replies to the question regarding Imran Khan release
Emotional Scenes! Javed Chaudhry says goodbye to Express News after 18 years
‘Long Live Pakistan’ slogans creates stir in India, video goes viral
Frontline Pakistan: Hamid Mir's exclusive podcast with Farzana Ali
Bollywood couple Vicky Kaushal & Katrina Kaif blessed with baby boy










