Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
Judge scolds Rao Abdul Raheem (head of blasphemy business gang) during live case hearing Judge scolds Rao Abdul Raheem (head of blasphemy business gang) during live case hearing Iqrar ul Hassan's tweets on challan of CM Maryam Nawaz's son Iqrar ul Hassan's tweets on challan of CM Maryam Nawaz's son Islamabad court orders to block 27 prominent YouTube channels including Imran Riaz, Matiullah Jan over 'anti-state content' Islamabad court orders to block 27 prominent YouTube channels including Imran Riaz, Matiullah Jan over 'anti-state content' Detailed report of Actress Humaira Asghar's Post-mortem revealed Detailed report of Actress Humaira Asghar's Post-mortem revealed Leaked audio of Sheikh Hasina Wajid ordering to kill the protester students Leaked audio of Sheikh Hasina Wajid ordering to kill the protester students CM Punjab Maryam Nawaz appreciates traffic police team for issuing challan to Junaid Safdar CM Punjab Maryam Nawaz appreciates traffic police team for issuing challan to Junaid Safdar

Contempt Case: Imran Khan submits his new reply in court, no apology, only regret



جج زیبا چوہدری سے متعلق الفاظ پر افسوس ہے: عمران خان

خاتون جج زیبا چوہدری سے متعلق کہے گئے الفاظ پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

خاتون جوڈیشل مجسٹریٹ کو جلسے میں دھمکیاں دینے کے معاملے میں عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں نیا تحریری جواب جمع کرا دیا۔

عمران خان نے شوکاز نوٹس کے جواب میں عدالتِ عالیہ میں 19 صفحات پر مشتمل ضمنی جواب جمع کرایا ہے۔

عمران خان نے جمع کرائے گئے جواب میں کہا ہے کہ غیر ارادی طور پر منہ سے نکلے الفاظ پر گہرا افسوس ہے، شہباز گِل پر جسمانی تشدد کی خبر پر مجھ سے غیر ارادی طور پر یہ الفاظ ادا ہوئے۔

انہوں نے جمع کرائے گئے جواب میں کہا ہے کہ یہ حوصلہ افزا بات ہے کہ مجھے اپنا مؤقف پیش کرنے کا موقع دیا گیا، میں نے ہمیشہ اداروں کی عزت پر مبنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

جمع کرائے گئے جواب میں عمران خان کا کہنا ہے کہ یقین دہانی کراتا ہوں کہ عدالت اور ججز کی عزت کرتا ہوں، ججز عام آدمی کو انصاف فراہم کرنے میں ہمہ وقت مصروف رہتے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا عدالت میں جمع کرائے گئے جواب میں کہنا ہے کہ میرا مقصد خاتون مجسٹریٹ کی دل آزاری کرنا نہیں تھا، ہائی کورٹ اور اس کی ماتحت عدالتوں کے لیے بہت احترام ہے۔

انہوں نے کہا کہ خاتون جج کے احساسات کو ٹھیس پہنچانا مقصد نہیں تھا، پبلک ریلی میں نادانستگی میں ادا کیے گئے الفاظ پر افسوس ہے۔

عمران خان نے جمع کرائے گئے جواب میں کہا ہے کہ خاتون جج کو دھمکانے کا ارادہ نہیں تھا بلکہ ایسا کرنے کا تو سوچ بھی نہیں سکتا۔


Source



Comments...