PTI leader arrested for giving death threats to Maryam Nawaz
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے ) سائبر کرائم ونگ نے فیصل آباد میں تحریک انصاف کے مقامی رہنما میاں اسلم کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے نے میاں اسلم کیخلاف عوامی اجتماع میں ن لیگی نائب صدر مریم نواز کو قتل کی دھمکی دینے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا۔
حکام کے مطابق ملزم میاں اسلم نے این اے 108 فیصل آباد میں ضمنی الیکشن مہم کے دوران مریم نواز کو دھمکیاں دی تھی جس کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔
خیال رہے کہ 14 اکتوبر کو رہنما مسلم لیگ ن طلال چوہدری نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں ایک شخص عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں مریم نواز کو جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔
Source
فیصل آباد ضمنی الیکشن میں“مریم نواز کو قتل کرنے کی دھمکی”
— Tallal Chaudry (@TallalPMLN) October 13, 2022
اسکی ذمہ داری عمران خان پر ہے جو خود فیصل آباد NA108 سے امیدوار ہے۔شکست دیکھ کر اب دھمکیاں دی جا رہی ہیں
الیکشن کمیشن اور پولیس ایکشن لے ورنہ اپنی قیادت کی حفاظت کے لئے ہر حد تک جا سکتے ہیں@ECP_Pakistan@OfficialDPRPP pic.twitter.com/bu0IwOQHvy
Breaking News: 10 killed, several injured in car explosion near Red Fort in India's Delhi
FIA offloads five passengers from Karachi airport
Emotional Scenes! Javed Chaudhry says goodbye to Express News after 18 years
Response of Maulana Tariq Jamil's son on the viral video of Maulana with Dr. Nabiha
Australia: Terrible explosion at the airport, passenger burned after mobile power bank explodes
Frontline Pakistan: Hamid Mir's exclusive podcast with Farzana Ali









