How can it not be a dead ball when Kohli was bowled on a free hit? Ex Australian cricketer raised question

فری ہٹ پر بولڈ ہونے پرگیندکو ڈیڈ بال کیوں نہیں قرار دیا گیا؟ سوال اٹھ گئے
آسٹریلیا کےسابق کرکٹر بریڈ ہوگ نےامپائرنگ پرسوال اٹھادیا۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں بھارت نے آخری اوور کی آخری گیند پر 160 رنز کا ہدف پورا کرکے پاکستان کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔
میلبرن میں کھیلےگئے ہائی وولٹیج میچ میں حارث رؤف نے19 واں اوور مکمل کیا تو بھارت کو آخری اوور میں 16 رنز درکار تھے اور اس کی 6 وکٹیں باقی تھیں تاہم بھارت نے آخری گیند پر 6 وکٹوں کے نقصان پر ہدف پورا کرلیا۔
آخری اوور انتہائی سنسنی خیز رہا، نواز نے کوہلی کو اوور کی چوتھی گیند فل ٹاس کرائی جس پر کوہلی نے 6 رنز حاصل کرلیے تھے تاہم امپائر نے گیند کو نو بال قرار دے دیا جس کے باعث بھارت کو نہ صرف 7 رنز مل گئے بلکہ فری ہٹ بھی مل گئی جس نے بھارت کی جیت آسان بنادی۔
امپائرکی جانب سے اوور ہائٹ ہونے پرگیند کو نو بال قرار دیا گیا تاہم اس فیصلے سے قومی ٹیم کےکپتان بابر اعظم مطمئن نظر نہیں آئے اور ان کی امپائرز سے بحث بھی ہوئی۔
اب آسٹریلیا کےسابق کرکٹر بریڈ ہوگ نےامپائرنگ پرسوال اٹھادیا اور ٹوئٹ میں کہا کہ محمد نوازکی جوگیند نوبال قراردی گئی اس پرامپائرنےریویو کیوں نہیں کیا؟

Why was no ball not reviewed, then how can it not be a dead ball when Kohli was bowled on a free hit. #INDvPAK #T20worldcup22 pic.twitter.com/ZCti75oEbd
— Brad Hogg (@Brad_Hogg) October 23, 2022
ان کا کہنا تھاکہ فری ہٹ پرویرات کوہلی کےبولڈ ہونےپراس گیند کو ڈیڈ بال کیوں نہیں قرار دیا گیا۔
Source
Shameful incident occurred as Indian CM pulls down Muslim woman's hijab at official event
Video shows A Muslim named Ahmad tackled and disarmed one of the Sydney gunmen
Severe chaos during star footballer Lionel Messi's visit to India becomes embarrassment for India globally
Private airline's staff tear passenger's passport at Karachi airport
Mystery of missing wife and daughter of DSP Usman Haider resolved in Lahore
Aik Briefing Main Gen Bajwa Ne Kaha Rana Boht Motay Ho Gaye Ho, Jail Main Boht Smart Thay - Rana Sanaullah











