Breaking News: FIA arrests ARY's anchor Chaudhry Ghulam Hussain
بریکنگ نیوز۔ اے آر وائی نیوز کے اینکر پرسن چوہدری غلام حسین کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی ایک ٹیم نے اے آر وائی نیوز کے اینکر چوہدری غلام حسین کو لاہور میں ایک کافی شاپ سے حراست میں لے لیا۔
چوہدری غلام حسین کے بیٹے عمر نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ”میرے والد اسلام آباد کے علاقے گلبرگ میں واقع ایک کافی شاپ گلوریا جینز میں دوستوں کے ساتھ بیٹھے تھے جب 30 سے 40 افسران پر مشتمل ایف آئی اے کی ٹیم آئی اور انہیں غالباً کسی پرانے کیس میں حراست میں لے لیا۔“
انہوں نے مزید کہا کہ ”ایف آئی اے کی جانب سے کوئی نوٹس نہیں تھا، ایک پرانا 2004 یا 2005 کا پراپرٹی لین دین کے حوالے سے کیس تھا جو بند ہوچکا تھا، اسی کو بنیاد بنا کر والد صاحب کو حراست میں لیا گیا۔“
اے آر وائی نیوز کے سینئر اینکر پرسن چوہدری غلام حسین کو ایف آئی اے نے تحویل میں لے لیا#ARYNews #ChaudhryGhulamHussain pic.twitter.com/k3krWFkyBB
— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) October 27, 2022
Incredible Phenomenon, Two suns appearing at the same time in Russia
Shireen Mazari's exclusive interview after her daughter Imaan Mazari's sentence
Breaking News: Imaan Mazari, Hadi Ali sentenced to 10 years in controversial tweet case
Exclusive video of snowfall in Murree, administration advised citizens not to travel to Murree
Iran protest crackdown: 5,000+ reported dead as US 'armada' moves in
Pakistan's diplomatic success takes relations with the US to new heights - International magazine 'The Diplomat'











