Arshad Sharif's murder: Pakistani investigation team records Waqar Ahmad's statement in Kenya

ارشد شریف کا قتل: وقار احمد کے نئے انکشافات
کینیا میں پاکستانی تفتیش کاروں نے صحافی ارشد شریف کے قتل کے کیس میں وقار احمد کا بیان قلم بند کر لیا، اس بیان میں نئے انکشافات سامنے آئے ہیں۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق ارشد شریف کو کینیا بلانے کے لیے ان کے پاکستانی دوست طارق وصی نے انہیں کال کی تھی۔
وقار احمد نے تفتیشی حکام کو بیان میں بتایا ہے کہ طارق وسیع دبئی میں مقیم ہیں، ان کے کہنے پر ارشد شریف کے لیے انتظامات کیے گئے، طارق وصی نے ارشد شریف کے لیے کینیا کا ویزا اسپانسر کرنے اور ہر ممکن مدد کا کہا۔
تفتیشی ٹیم کو بیان میں وقار احمد کا کہنا ہے کہ طارق وصی کی درخواست پر ارشد شریف کی رہائش کے انتظامات کیے، فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی کینیا پولیس حکام کے علاوہ طارق وصی کو بھی کال کی تھی۔
وقار احمد نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ طارق وصی کو بتا دیا تھا کہ ارشد شریف کی گاڑی پر فائرنگ ہوئی ہے، طارق وصی کو تفصیلات بتانے کے کچھ دیر بعد سلمان اقبال کی کال آئی۔
بیان میں وقار احمد نے تفتیشی ٹیم کو بتایا ہے کہ سلمان اقبال نے بھی واقعے کی تفصیلات حاصل کیں، سلمان اقبال سے اس سے قبل کبھی رابطہ نہیں رہا، میرا بھائی خرم کسی میڈیا ہاؤس کا ملازم نہیں رہا۔
وقار احمد نے بیان میں تفتیشی ٹیم کو یہ بھی بتایا کہ کینیا آمد سے پہلے صرف ایک بار ارشد شریف کے ساتھ ملاقات ہوئی تھی۔
پاکستانی تفتیش کار کینیا میں ارشد شریف کیس کی گتھی سلجھانے میں مصروف ہیں۔
میڈیا ذرائع کے مطابق طارق وصی اے آر وائی کی پی ایس ایل ٹیم کراچی کنگ کے سی ای او ہیں۔
میڈیا ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ طارق وصی اے آر وائی چینل کے مالک سلمان اقبال کے قریبی دوست بھی ہیں۔
Source
Incredible Phenomenon, Two suns appearing at the same time in Russia
Shireen Mazari's exclusive interview after her daughter Imaan Mazari's sentence
Breaking News: Imaan Mazari, Hadi Ali sentenced to 10 years in controversial tweet case
Exclusive video of snowfall in Murree, administration advised citizens not to travel to Murree
Iran protest crackdown: 5,000+ reported dead as US 'armada' moves in
Pakistan's diplomatic success takes relations with the US to new heights - International magazine 'The Diplomat'











