Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
New revelations regarding attack on Iran New revelations regarding attack on Iran Russia warns Iran to end hostilities in ‘CATASTROPHICALLY TENSE’ situation Russia warns Iran to end hostilities in ‘CATASTROPHICALLY TENSE’ situation Iran has presented six strategic options to end the war - Iranian media reports Iran has presented six strategic options to end the war - Iranian media reports No talks underway with US - Iran's response to Trump's claim No talks underway with US - Iran's response to Trump's claim Pakistan’s strategic involvement in US–Iran negotiations - Reuters claims Pakistan’s strategic involvement in US–Iran negotiations - Reuters claims Breaking News: Donald Trump postpones strikes on Iran's power plants for five days, claims negotiations with Iran Breaking News: Donald Trump postpones strikes on Iran's power plants for five days, claims negotiations with Iran

Anti-hijab protsts in Iran: Angry protesters set Ayatollah Khomeini's ancestral house on fire


ایران: مظاہرین نے انقلاب کے بانی خمینی کے آبائی گھر کو آگ لگا دی

ایران میں دو مہینے سے جاری حکومت مخالف احتجاج کے دوران مظاہرین نے انقلاب کے بانی آیت اللہ خمینی کے آبائی گھر کو آگ لگا دی۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی (اے ایف پی) کے مطابق اسے جمعے کو موصول ہونے والی تصاویر میں آیت اللہ خمینی کے گھر کو جلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

تصاویر میں مغربی مرقزی صوبے کے شہر خمین میں واقع مکان کو جمعرات کی شب آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں اور وہاں موجود مظاہرین کو خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

آیت اللہ خمینی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ اس گھر میں پیدا ہوئے تھے۔

وہ امریکی حمایت یافتہ شاہ محمد رضا پہلوی کے شدید ناقد اور عالم بننے کے بعد جلاوطنی اختیار کر گئے تھے۔

1979 میں فرانس سے اسلامی انقلاب کی قیادت کے لیے وطن واپس لوٹے۔

آیت اللہ خمینی کا انتقال 1989 میں ہوا جس کے بعد ان کے جانشین آیت اللہ علی خامنہ ای ملک کے رہبر اعلیٰ بنے۔

اس گھر کو بعد میں خمینی کی یاد میں ایک میوزیم میں تبدیل کر دیا گیا۔

یہ فوری طور پر واضح نہیں ہوسکا کہ آگ سے اس گھر کو کتنا نقصان پہنچا۔

اخلاقی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والی مہسا امینی کی موت سے شروع ہونے والے مظاہروں نے 1979 کے انقلاب کے بعد سے ایران کے لیے سب سے بڑے چیلنجز میں سے ایک بن کر ابھرے ہیں۔

تاہم ایرانی حکومت ملک میں جاری حالیہ احتجاج کو غیر ملکی سازش قرار دیتی ہے۔

مظاہروں میں آمریت مردہ باد کے نعرے اور خمینی کی تصاویر کو نذر آتش کیا جا رہا ہے۔

ایرانی عدلیہ کی ویب سائٹ میزان آن لائن کے مطابق مہسا امینی کی موت کے بعد سے جاری ملک گیر احتجاج کے دوران ایران نے گذشتہ اتوار کو اس سلسلے میں پہلی موت کی سزا کا باضابطہ اعلان کیا۔

ایران کی عدلیہ نے احتجاج کے دوران تین صوبوں میں 750 سے زائد افراد پر ’حالیہ فسادات‘ میں ملوث ہونے کے الزام میں فرد جرم عائد کی ہے۔


Source

Youtube





Advertisement





Popular Posts
New revelations regarding attack on Iran

New revelations regarding attack on Iran

Views 567 | March 24, 2026
Follow Us on Social Media

Join Whatsapp Channel Follow Us on Twitter Follow Us on Instagram Follow Us on Facebook


Comments...