Revolutionary step in medical science: 13 years old girl cured of cancer through gene editing

ماہرین کا جین ایڈیٹنگ کے ذریعے کینسر ختم کرنے کا دعویٰ
برطانوی ماہرین نے ایک 13 سالہ بچی کے جینیاتی کوڈ میں تبدیلی کرکے کینسر کے کامیاب علاج کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
جس بچی کے جینیاتی کوڈ میں تبدیلی کی گئی، وہ بچی کیموتھراپی اور بون میورو کے ٹرانسپلانٹ کے باوجود صحت یاب نہیں ہو پائے تھی، جس کے بعد سائنسدانوں نے آخری امید کے طور پر ان کے ڈی این اے کے چار کوڈز کو تبدیل کیا۔
برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی‘ کے مطابق برطانوی ماہرین نے بلڈ کینسر کی شکار 13 سالہ بچی کے جینیاتی کوڈ میں تبدیلی کی، جس کے بعد ان کا ایک اور بون میورو ٹرانسپلانٹ کیا گیا، جس کے بعد اب بچی میں کینسر کی علامات غائب ہوگئیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ گریٹ آرمنڈ اسٹریٹ ہسپتال کے ماہرین نے 13 سالہ بچی کے چار جینیاتی کوڈز ’ایڈنائن‘ (اے) ’سائٹوسین‘ (سی) ’گوانائن‘ (جی) اور ’تھائمین‘ (ٹی) کو بیس ایڈیٹنگ نامی نئے بائیولاجیکل انجنیئرنگ کے طریقے کے تحت تبدیل کیا۔
یہ طریقہ چند سال قبل ہی تخلیق کیا گیا تھا اور اس یہ طریقہ سائنسدانوں کو جینیاتی کوڈز کو انتہائی قریب سے دیکھ کر انہیں تبدیل کرنے یا ایک دوسرے سے ملانے کی صلاحیت فراہم کرتا ہے۔
ماہرین نے مذکورہ طریقے کو استعمال کرتے ہوئے مریض بچی کے چار جینیاتی کوڈز کو تبدیل کیا، جس کے بعد بچی اگرچہ ابتدائی طور پر انتہائی کمزور ہوگئی، تاہم بون میورو ٹرانسپلانٹ اور تین ماہ کے علاج کے بعد وہ صحت یاب ہوگئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈاکٹرز کا دعویٰ ہے کہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران دو مرتبہ چیک اپ کیے جانے پر مریض بچی میں کینسر کی کوئی علامت نہیں دیکھی گئی اور اب وہ بلکل صحت مند ہے۔
برطانوی ماہرین نے بتایا کہ مذکورہ طریقہ علاج 6 سال قبل ہی تیار کیا گیا تھا اور تاحال یہ طریقہ عام نہیں ہو پایا اور 13 سالہ مریض بچی ان 10 افراد میں سے پہلی فرد ہیں، جنہیں اس طریقہ علاج کے لیے منتخب کیا جا چکا ہے۔
مذکورہ طریقہ علاج کو بہت پیچیدہ اور محنت طلب بتایا جا رہا ہے اور خیال کیا جا رہا ہے کہ اس طریقہ علاج سے سال میں صرف ایک درجن مریض ہی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
Source
Pakistan Air Force officer martyred while saving a woman in Islamabad, How it happened?
Military vows all necessary measures to secure Pakistan's water share amid India tensions - Corps commander conference
Foreign Women Case: What is the purpose of discussing this incident on TV? Ikhtiar Wali debates with the anchor
CCTV footage of suspect involved in the murder of group captain Asim Tariq
Who is the BOSS in Lahore women assault case? Mansoor Ali Khan shared storyline of the incident
Foreign Girls Assault Case: Listen what DIG Faisal Kamran said about question of his resignation?








