Breaking News: Suicide blast in Islamabad, one policeman dead, three injured
بریکنگ نیوز۔ دہشتگرد پاکستان کے دارالحکومت تک پہنچ گئے۔ اسلام آباد میں خود کش دھماکہ، ایک پولیس آفیسر شہید، تین زخمی۔ تفصیلات جانئے۔
Youtube
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں خود کش دھماکے سے ایک پولیس اہلکار شہید اور 3 زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکا اسلام آباد کے علاقے آئی ٹین فور کے علاقے میں ہوا۔
اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ اہلکاروں نے ایک مشکوک گاڑی کی تلاشی کے لیے روکا تو گاڑی میں موجود دھماکا خیز مواد پھٹ گیا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا خودکش تھا۔
پولیس ترجمان کے مطابق دھماکے میں گاڑی کا ڈرائیور بھی ہلاک ہوا جبکہ 4 پولیس اہلکار زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر پمز اسپتال منتقل کیا گیا۔
بعد ازاں پولیس حکام نے تصدیق کی ہے کہ دھماکے میں ایک پولیس اہلکار کے شہید ہونے کی تصدیق کر دی۔
دھماکے کے فوری بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کر کے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے دھماکے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، سیف سٹی کیمروں کی مدد سے پتہ چلایا جائے گا کہ گاڑی کہاں سے آئی۔
Source
Pakistan Air Force officer martyred while saving a woman in Islamabad, How it happened?
Military vows all necessary measures to secure Pakistan's water share amid India tensions - Corps commander conference
Foreign Women Case: What is the purpose of discussing this incident on TV? Ikhtiar Wali debates with the anchor
CCTV footage of suspect involved in the murder of group captain Asim Tariq
Who is the BOSS in Lahore women assault case? Mansoor Ali Khan shared storyline of the incident
Foreign Girls Assault Case: Listen what DIG Faisal Kamran said about question of his resignation?








