Imran Riaz Khan's tweet commenting on his viral video
عمران ریاض خان کے یکم جنوری 2022 کے وی لاگ سے ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ اس کلپ میں عمران ریاض خان کہہ رہے ہیں کہ عمران خان کی حکومت قائم و دائم رہے گی اور اپوزیشن عمران خان کی حکومت کو بالکل نہیں گراسکے گی، ساتھ ہی عمران ریاض خان کہہ رہے ہیں کہ آپ نے میری یہ ویڈیو 31 دسمبر 2022 کو چلانی ہے تاکہ آپ کو پتا چلے کہ میں سچ کہہ رہا ہوں یا جھوٹ۔ اب جبکہ عمران ریاض خان کے دعوے کے برعکس عمران خان کی حکومت جا چکی ہے تو سوشل میڈیا پر ان کی یہ ویڈیو وائرل ہے اور بڑے بڑے صحافیوں نے ان کی اس ویڈیو کو ٹویٹ کیا اور بیشتر نے کہا کہ صحافیوں کیلئے سبق ہے کہ وہ بڑے بڑے دعوے کرنے سے گریز کریں۔
اس پر عمران ریاض خان نے جوابی ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا "میرا دعوہ تھا کہ یہ اپوزیشن عمران خان کی حکومت نہیں گرا پائے گی۔ آج بھی سب جانتے ہیں کہ حکومت کس نے گرائی۔ عمران خان نے اسمبلیاں توڑ دی تھیں مگر پھر رجیم چینج مکمل کروایا گیا۔ اسٹیبلشمنٹ نے گزشتہ سال ہر حد کو کراس کیا ہے۔"۔۔
میرا دعوہ تھا کہ یہ اپوزیشن عمران خان کی حکومت نہیں گرا پائے گی۔ آج بھی سب جانتے ہیں کہ حکومت کس نے گرائی۔ عمران خان نے اسمبلیاں توڑ دی تھیں مگر پھر رجیم چینج مکمل کروایا گیا۔ اسٹیبلشمنٹ نے گزشتہ سال ہر حد کو کراس کیا ہے۔
— Imran Khan (@ImranRiazKhan) January 1, 2023
pic.twitter.com/Ab19WdlTFp

Davos: Trump greets Field Marshal Asim Munir with a smile, video goes viral
PTI leaders Iqbal Haider & Khurram Shehzad clash with each other in NA
Breaking News: Imaan Mazari, Hadi Ali sentenced to 10 years in controversial tweet case
Shireen Mazari's exclusive interview after her daughter Imaan Mazari's sentence
Breaking News: Imaan Mazari & Hadi Chhatta arrested from Islamabad
Iran protest crackdown: 5,000+ reported dead as US 'armada' moves in












